کھیرا 1.کھیرے کو عربی میں خیار اور انگلش میں کوکمبر کہتے ہیں ۔ 2. کھیرا ایک مقبول سبزی ہے اسے تازہ تازہ کھایا جاتا ہے اور سرکہ کا اچار میں بھی پسند کیا جاتا ہے ۔ 3. کھیرے کو تربوز، خربوزے اور میٹھے کدو کے خاندان سے جوڑا جاتا ہے۔ 4. کھیرا سب سے پہلے مغربی ہندوستان میں کاشت کیا گیا۔ 5. پھر آہستہ آہستہ پورے ایشیا میں یورپ میں اور افریقی ممالک میں بھی اس کی کاشت کی جانے لگی۔ 6. اس کو دیسی دواؤں میں بھی کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے۔ 7. وٹامن سی کے حصول کا یہ بہترین ذریعہ ہے۔ 8. اسے جلد کی صفائی اور ٹھنڈک کے لیے بیرونی طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ 9. سینے میں جلن اور معدے کی تیزابیت دور کرنے کے لیے تازہ کھیرے کا جوس فائدہ مند ہے ۔ 10. کھیرا کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے جسم میں پانی کی کمی کو دور کرتا ہے۔ کھیرے کا روزانہ استعمال وزن میں کمی لاتا ہے۔ |
کوئی تبصرے نہیں: