پیاز 1. پیاز مختلف زبانوں میں مختلف ناموں سے پہچانی جاتی ہے قرآن میں پیاز کا تذکرہ بصل کے نام سے ہوا ہے اور اس کا تذکرہ قرآن میں موسی علیہ السلام کی قوم کی زبانی ہوا جس سے اس کے قدیم استعمال کا پتہ چلتا ہے اس کا طبی نام غسل اور نباتاتی نام ایلیم سیپا ہے۔
2. اس کا مزاج گرم اور خشک تر پہلا ہوتا ہے اس کی رنگت سرخ پیاز اور سفید ہوتی ہے اس کا ذائقہ پھیکا یا تیز ہوتا ہے اس کے بیج قدرے تلخ ہوتے ہیں ہیں اسے کلونجی کہا جاتا ہے ۔ حدیث مبارکہ ہے " موت کے سوا کلونجی میں ہر بیماری سے شفا ہے ,"
3. اس میں گندھک سے لبریز مرکبات کی بھرمار ہوتی ہے اور ان ہی کی وجہ سے پیاز میں وہ تیز بو ہوتی ہے جو بخارات کی صورت میں خارج ہو کر آنکھوں میں نمی بڑھنے دیتی ہے زندگی کے یہی مرکبات صحت کو بہتر رکھنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔
4. پیاز میں حیاتین جی ،آئی، کاربوہائیڈریٹس، پروٹین ،کیلشیم ،میگنیشیم، پوٹاشیم، سوڈیم فاسفورس ،آئرن اور معدنی نمکیات پائے جاتے ہیں۔
5. طبی ماہرین نے پیاز کا استعمال صحت کے لیے انتہائی مفید قرار دیا ہے پیاز میں سلفائیڈ کی وافر مقدار ہوتی ہے جو انسانی جسم میں خون کو پتلا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اس کو کھانے میں استعمال کرنے سے بلڈ پریشر کنٹرول ور متواتر استعمال سے کولیسٹرول قابو میں رہتا ہے ۔
6. پیاز دل کی بیماریوں اور کینسر جیسے موذی مرض کے لئے بھی اکسیر ہے یہ پھیپھڑوں کے نظام کو بہتر طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتی ہے.
7. پیاز کئی موسمی انفیکشنز سے بچاتی ہے پیاز کو اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنانے سے شوگر ہونے کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کی وجہ سے جسم سے زہریلے جراثیم دور ہوتے ہیں اور ہم صحت مند اور چاک و چوبند رہتے ہیں۔
8. قدیم مصر کے لوگ پیاز کو دیوتا کی خوراک سمجھتے تھے اور پیاز کی پوجا کی جاتی تھی اسے کھانا متبرک سمجھا جاتا تھا اس لیے اہرام مصر بنانے والے مزدوروں کو پیاز غذا کے طور پر دی جاتی تھی کہ ان کی توانائی بحال رہے.۔ 9. شہنشاہ یونانی رو اپنی آواز کو شیری بنانے کے لیے سال کے بارہ مہینے پیاز کا استعمال کرتا تھا .
10. پیاز کو آواز کی درستگی تیز ذہن اور رنگ کو گورا کرنے اور ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کو جوڑنے کے لیے مفید بتایا جاتا ہے . غرض پیاز کے بے شمار فوائد ہیں پیاز کی ایک منفرد خوبی یہ ہے کہ یہ کھانوں سے زیادہ ادویات میں استعمال کی جاتی ہے یہ امر نہایت حیرت انگیز ہے کہ اگر پیاز کو ہلکی آنچ پر پکایا جائے تو کچی پیاز کی بنسبت اس میں وٹامنز کی مقدار بڑھ جاتی ہے تاہم پیاز ایک ایسی جڑ والی سبزی ہے جو انسانی صحت کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے. |
کوئی تبصرے نہیں: