 |
1. سائنس وہ علم ہے جس نے انسان کو سمجھ عطاء کی اور اسے کائنات کے قوتوں اور فطرت کے قوانین سے آگاہ کیا بلکہ سائنس کی بدولت ایسی حیرت انگیز ایجادات سامنے آئیں جن کی وجہ سے انسان کی زندگی پر آسائش اور آسان ہوگی گی۔
2. سائنس دورِ جدید کی اہم ضرورت ہے اور سائنس کے بغیر کسی بھی میدان میں ترقی ممکن نہیں.
3. سائنس کی تاریخ میں بھی اتنی قدیم ہے جتنی انسان کی تاریخ ہے انسان نے کپڑے پہنے اور پتھروں سے آگ جلانے کا علم سائنسی سیکھا ہے اسی لئے وہ تمام طریقے جن کی بدولت انسان نے اپنے شعور کی منزلیں طے کیں وہ طریقے سائنس کہلاتے ہیں۔
4. سائنس کی بدولت ہی انسان نے سمندر کی گہرائیوں میں چھپے خزانے تلاش کیے اور زمین کے پوشیدہ راز دریافت کیے چاند تک رسائی حاصل کی اور آج مریخ اور دوسری دنیا کی تلاش میں مصروف ہے ۔
5. سائنسی ایجادات کے سفر میں پہیہ دریافت ہوا تو ایک انقلاب برپا ہوگیا انسان نے سفر کے لیے مختلف وسائل ریل گاڑی بسیں کاریں اور ہوائی جہاز بنا لئے ان وسائل سے کم وقت میں زیادہ فاصلہ طے کیا جانے لگا.
6. باہمی روابط کے لئے ٹیلیفون, ٹیلی گرام ایجاد کیا اور آج کے دور میں انٹرنیٹ اور موبائل فون اور فیکس باہمی رابطے بننے کے ذریعہ ہیں.
7. بجلی سائنس کی اہم ترین ایجاد ہے بجلی سے چلنے والی بے شمار ایجادات نے انسانی زندگی کو سہل بنا دیا ہے۔
8. طبی میدان میں انسان کی سائنس نے بہت مدد کی ہے انسان نے بہت سی بیماریوں کے لیے جدید ادویات تیار کرلیں سائنس کے علم کی بدولت جسم کے کسی بھی حصے کا آپریشن کرنا ممکنات میں شامل ہوگیا ہے۔
9. ایکسریز،ریڈیوتھراپی، الٹرساونڈ اور ایم آر آئی وغیرہ جدید طبی سہولیات ہیں۔ |
10. کمپیوٹر سائنس کی حیرت انگیز ایجاد ہے اسے روزمرہ زندگی اور تحقیق تمام شعبوں میں استعمال کیا جارہا ہے
https://youtu.be/6CvJUkKUFfk
کوئی تبصرے نہیں: