recent posts

Co education system essay in Urdu| مخلوط تعلیمی نظام،


مخلوط تعلیمی نظام
1. لڑکے اور لڑکیاں ایک ساتھ کسی ادارے میں تعلیم حاصل کرتے ہو تو اس طریقہ کو مخلوط تعلیم کا نام کیا جاتا ہے۔
2. تعلیم کے متعلق بہت سے مسائل حل طلب ہیں ابھی ہم صرف تعلیم نسواں کا مسئلہ ہی حل نہ کر سکے تھے ان کے نصاب میں اختلاف پایا جاتا ہے ایک طبقے کا خیال ہے کہ جو تعلیم لڑکوں کو دی جاتی ہے وہی لڑکیوں کو بھی دی جانی چاہیے۔

3. جب کہ دوسرے طبقے کا نقطہ نظر یہ ہے کہ لڑکیوں کو صرف اتنی تعلیم دینا کافی ہے جس سے وہ گھر کی ذمہ داری کو نبھانا سکیں۔

4. مخلوط تعلیم ہی ایک قومی مسئلہ ہے آزاد خیال لوگوں کا نقطہ نظر ہے کہ لڑکیوں اور لڑکوں کو اکھٹے ایک ہی درگاہ میں تعلیم دینے میں کوئی حرج نہیں بلکہ اس کے بہت سارے فائدے ہیں۔

5. ان کے خیال میں مل جل کر آزادانہ تعلیم حاصل کرنے سے منفی جذبات ختم ہو جاتے ہیں اور سکون کے ساتھ حصول تعلیم کا کام جاری رہتا ہے ان میں باہمی جھجک ختم ہو جاتی ہے اور تعلیم حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

6. آپس میں تبادلہ خیال سے بہت سی غلط فہمیاں دور ہو جاتی ہیں لڑکیوں میں بزدلی کے بجائے جرات اور ہمت پیدا ہوتی ہے جو عملی زندگی میں بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔
7. مخلوط تعلیم سے ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ ایک دوسرے سے آگے نکلنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے لڑکیاں کوشش کرتی ہیں کہ لڑکوں سے قابل ترین بن کر دکھائیں اور لڑکے لڑکیوں سے آگے بڑھ کر دکھانا چاہتے ہیں اور مقابلے کی فضاء پیدا ہو جاتی ہے جو ایک مثبت پہلو ہے۔

8. جو لوگ مخلوط تعلیم کے حق میں نہیں ہیں ان کا خیال ہے کہ مخلوط تعلیم سے پراگندگی پیدا ہو جاتی ہے ہمارے معاشرے میں اور درسگاہوں میں مذہبی قیود ہیں کم سے کم ہیں ہر شخص اپنے آپ کو آزاد سمجھتا ہے۔فحش قسم کا لٹریچر معاشرے میں برے اثرات مرتب کر رہا ہے اور مخلوط تعلیمی نظام بہت زیادہ متاثر ہو رہا ہے نوجوان نسل پر اس کے برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

9. اسلامی نقطہ نظر سے بھی مخلوط تعلیم کا طریقہ غلط ہے اسلام میں عورت کو مرد سے پردے کا حکم دیا گیا ہے مخلوط تعلیم میں لڑکیاں بے پردہ رہنا پسند کرتی ہیں یہ بھی مسائل کے بڑھنے کا سبب ہے .
10. لہذا ہمارے ملک کے لیے مخلوط تعلیم کا نظام مناسب نہیں ہے۔

Co education system essay in Urdu| مخلوط تعلیمی نظام، Co education system essay in Urdu| مخلوط تعلیمی نظام، Reviewed by Urdu Essay for All on مئی 11, 2022 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.