recent posts

Co education system essay in Urdu| mkhloot taleemi nizam Urdu mazmoon,


1. لڑکے اور لڑکیوں کا ایک ساتھ ایک جماعت میں بیٹھ کر لکھنا پڑھنا مخلوط تعلیم کہلاتا ہے تعلیم کا یہ طریقہ ایک ماڈرن اور غیر اسلامی طریقہ ہے۔

2. مخلوط تعلیم کی ابتداء سب سے پہلے امریکہ میں ہوئی اس کے بعد فرانس اور پھر انگلستان میں مخلوط تعلیم کا قانون پاس کیا گیا۔
3. روس نے انقلاب کے بعد بیس سال تک مخلوط تعلیمی نظام کا تجربہ کرنے کے بعد یکسر اس کو مسترد کردیا اسرائیل میں بعض درجات تک اس کو ترک کیا ہوا ہے اور مغربی ممالک میں بھی اچھی یونیورسٹیوں ،کالجوں اور اسکولوں میں مخلوط تعلیمی نظام نہیں ہے۔
4.بہت سارے ترقی یافتہ ممالک میں بھی کئی ممالک ہیں جنہوں نے مخلوط تعلیمی نظام کو ہر منزل پر رائج نہیں کیا ہے خاص کر ثانوی کلاسوں میں کیونکہ یہ ایسی عمر ہوتی ہے جہاں طلباء و طالبات ایسے مرحلے پر ہوتے ہیں کہ جہاں ذہنی اور جذباتی پختگی کے بجائے ذہنی ہیجانی کیفیت کا غلبہ ہوتا ہے۔
5. برصغیر میں انگریزوں نے اپنی حکومت کو مستحکم کرنے کے لئے جو نظام تعلیم نافذ کیا تھا وہ مکمل طور سے مغربی تہذیب کا آئینہ تھا اور اس کا خاص مقصد مسلمانوں کی نسل کو مغربی تہذیب و تمدن کا نمونہ بنانا تھا اور وہ بڑی حد تک کامیاب رہے آج بھی پاکستان اس کی اندھی تقلید بہت سی درسگاہوں میں جاری ہے۔
6. یہ نظام تعلیم گزشتہ کئی دہائیوں سے ہمارے ہاں موضوع بحث بنا ہوا ہے اور اس کے حامی اور مخالفین اپنے اپنے دلائل سے اس کو صحیح یا غلط ثابت کرنے کی کوشش میں سرگرداں نظر آتے ہیں۔

7. یقینا ہر چیز کے دو پہلو ہوتے ہیں اچھائی اور برائی جہاں ایک جہاں اس کے بہت سے فوائد ہیں وہی اس کے بہت سے نقصانات بھی ہیں.

8. تعلیم حاصل کرنے کے بارے میں اسلام کی تعلیمات بالکل واضح اور دو ٹوک ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔
تعلیم حاصل کرنا مرد اور عورت پر فرض ہے۔

9.یعنی اس بات سے تو کوئی انکار ہی نہیں کر سکتا کہ اسلام نے مرد کے ساتھ ساتھ عورت کے لئے بھی تعلیم حاصل کرنا لازمی قرار دیا ہے اس میں کوئی تخصیص نہیں کہ عورت اور مرد کے لئے علوم کی فہرست الگ الگ رکھی گئی ہو اسلامی معاشرے کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ عورت اور مرد دونوں کے لیے ایسی تعلیمی سہولیات کا بندوبست کرے کہ وہ آزادانہ علم کو حاصل کرسکیں۔

10. آج ہمارے مستقبل کے معمار مخلوط طرز تعلیم کی وجہ سے ایسے معاملات اور الجھنوں کا شکار ہیں کہ ان کے لئے بہتر مستقبل مسلسل خطرے کا باعث ہے .
البتہ اگر اداروں میں اچھا ماحول فراہم کیا جائے جہاں مخلوط تعلیم کے باوجود بے راہ روی کے مواقع کم سے کم ہوں اور طلباء و طالبات مثبت مصروفیات کی طرف راغب رہیں اور انکا وقت زیادہ تر نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں گزرے ان کی ذہنی تربیت کی جائے جو ان کی شخصیت میں مثبت کردار کو اجاگر کرے ذہنی اور اخلاقی تربیت ہی انکی بہترین شخصی رہنمائی کی ضامن ہے نوجوانوں میں حدود کا ادراک پیدا کیا جائے تو ہم اس کے نقصانات سے اپنی قوم کے محافظوں کو بچا سکتے ہیں۔

Co education system essay in Urdu| mkhloot taleemi nizam Urdu mazmoon, Co education system essay in Urdu| mkhloot taleemi nizam Urdu mazmoon, Reviewed by Urdu Essay for All on مئی 11, 2022 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.