recent posts

First day of my school|میرے اسکول کا پہلا دن


1. زندگی نئے واقعات سے بھری ہوئی ہے کسی بچے کے لئے پہلی بار اسکول جانا ایک نئی صورت حال کا سامنا کرنا ہوتا ہے۔

2. یہ اس کے لئے پہلا تجربہ ہوتا ہے گھر سے باہر رہنے کا کیونکہ اسکول کا ماحول گھر سے مختلف ہوتا ہے.
3. اسکول کا پہلا دن ایک انوکھا تجربہ ہے اور میں اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتا آج بھی اس کی یاد میرے ذہن میں تازہ ہے.

4. 4 اگست کا دن تھا میں صبح سویرے خوشی میں اٹھا تھا میں نے اسکول کا یونیفارم اور جوتے پہنے اور امی نے مجھے ناشتہ کروایا.

5. ابو کے ساتھ میں نے اپنی اسکول کا رخ کیا ابو نے اسکول کے گیٹ پر مجھے خداحافظ کردیا تھا.

6. میں کلاس روم میں گیا اور اپنی سیٹ پر بیٹھ گیا. میرے سامنے دیوار پر ایک بڑا سا بلیک بورڈ لگا ہوا تھا اس کے قریب ہی استاذ صاحب کے لئے ایک میز اور کرسی رکھی ہوئی تھی..

8. چند منٹ بعد ہماری کلاس ٹیچر تشریف لائے میں نے ان کو اپنے داخلے کی رسید دکھائی تو انہوں نے میرا نام حاضری رجسٹر میں درج کر دیا.

9. ہر گھنٹے کے بعد دوسرے استاد آجاتے تھے اور پہلا دن سے باتوں میں گزر گیا. 12 بج کر تیس منٹ پر ہماری چھٹی کی گھنٹی بجی اور چھٹی کی گھنٹی کے بجتےہی تمام بچے خوشی خوشی اسکول سے باہر نکل آئے میری امی بھی مجھے لینے آئی تھی ۔
10.میں گھر پہنچ کر بہت خوش ہوا. امی نے اسکول کے بارے میں مجھ سے پوچھا۔میں نے انہیں بتایا کہ مجھے اسکول بہت پسند ہے۔
یہ تیسری جماعت کے داخلے کے وقت کی بات ہے کیونکہ نرسری میں جب میرا داخلہ ہوا تھا تو اس وقت کا مجھے کچھ بھی یاد نہیں ۔
First day of my school|میرے اسکول کا پہلا دن First day of my school|میرے اسکول کا پہلا دن Reviewed by Urdu Essay for All on اپریل 24, 2022 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.