1. میں گرامر اسکول میں پڑھتا ہوں یہ ایک پرائیویٹ سکول ہے میرا اسکول شہر کے درمیان میں واقع ہے۔ 2. اس کی عمارت بہت خوبصورت ہے بلی سکول میں پندرہ کمرے ہیں تمام کمرے کھلے روشن ہوادار اور صاف ستھرے ہیں۔ 3. اسکول میں طالب علموں کی تعداد 800 کے قریب ہے زیادہ تر بچے اسکول کے قریب کے علاقوں سے آتے ہیں البتہ چند بچے دور سے بھی آتے ہیں جن کے لانے اور لے کر جانے کے لیے اسکول وین کا انتظام ہے۔ 4. ہر جماعت کا الگ کمرہ ہے ایک کمرے میں اسکول کے ہیڈ ماسٹر صاحب کا دفتر ہے ایک کمرے میں اساتذہ کا اسٹاف روم ہے۔ 5. ایک بڑے ہال کمرے میں کینٹین کی سہولت بھی میسر ہے جہاں ٹھنڈے پانی کا کولر بھی لگا ہوا ہے. 6. میرے اسکول میں کل 20 قابل ترین اساتذہ ہیں جو بچوں کو بہت محنت اور شفقت سے پڑھاتے ہیں تمام استاد بہت اچھے ہیں۔ 7. میرے اسکول میں ایک بہت بڑی لائبریری بھی موجود ہے جس میں تقریبا چھ ہزار سے زیادہ کتابیں رکھی ہوئی ہیں۔ 8. میرے اسکول میں ایک بڑا میدان ہے جس میں تمام تمام طلباء تفریح کے وقت کھیلتے ہیں یہ میدان اتنا وسیع ہے کہ اس میں اسکول کے سالانہ کھیلوں کا مقابلہ بھی ہوتا ہے۔ 9. میرے اسکول کا نتیجہ ہر سال سو فیصد آتا ہے۔ 10. میرا اسکول شہر کے باقی اسکولوں سے بہت اچھا ہے مجھے اپنا اسکول بہت پسند ہے۔ |
کوئی تبصرے نہیں: