1. قدرت کے حسین نظارے گاؤں کی زندگی کا ایک اہم حصہ ہیں ہرے بھرے کھیت لیلہاتی فصلیں روح کو تازگی اور آنکھوں کو طراوت بخشتی ہیں۔
2. گاؤں کی زندگی قدرتی خوبصورتی اور سرسبز درختوں سے بھری پڑی ہے یہاں کے لوگ کھلے گھروں میں رہنا پسند کرتے ہیں.
3. گاؤں کے لوگ سادہ اور پر امن زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں لوگ سوتی لباس پہنتے ہیں گھروں میں محدود سامان کے ساتھ خوش باش نظر آتے ہیں. 4 گاؤں کی آبادی کا بڑا حصہ زراعت پر منحصر ہوتا ہے یہ لوگ صبح سویرے اٹھ کر کھیتوں میں چلے جاتے ہیں اور دن بھر محنت کرتے ہیں.
5. تازہ سبزیاں تازہ پھل خالص دودھ مکھن ,گھی اور خالص غذائیں آسانی سے دستیاب ہوتی ہیں اور انہی چیزوں نے گاؤں کی زندگی کو دلچسپ بنا دیا ہے۔
6. گاؤں میں میں مناسب تعلیم اور صحت کی سہولیات موجود نہیں ہوتی لیکن یہاں فضائی آلودگی بھی نہیں ہوتی اور یہاں کے لوگ محنتی ہوتے ہیں ہوااور پانی بالکل صاف اور محفوظ ہے جس کی وجہ سے یہ لوگ صحت مند ،چاک و چوبند ،فعال پھر تیلے اور ہوشیار ہوتے ہیں۔
7. دیہات کی تفریحات بھی بہت سادہ ہوتی ہیں نوجوان کبڈی ،کشتی اور اس قسم کے دوسرے کھیل کھیلتے نظر آتے ہیں لڑکیاں آنکھ مچولی کھیلتی ہیں گاؤں کے بزرگ شام کے وقت جو پال میں اکھٹے ہوتے ہیں جہاں وہ کہانیاں ،ہیر رانجھا کے قصے گاتے اور سنتے ہیں۔
8. گاؤں میں بزرگوں کا بہت احترام کیا جاتا ہے ان کے فیصلوں کو دل سے تسلیم کیا جاتا ہے تمام معاملات میں ان سے مشورہ لیا جاتا ہے خاندانی وقار اور روایات کی پاسداری کی جاتی ہے. 9. آج کل گاؤں میں ریڈیو ٹیلی ویژن موبائل بھی عام ہے لوگ اس سے بھی لطف اندوز ہوتا پسند کرتے ہیں۔
10. گاؤں کی زندگی میں جہالت کا غلبہ ہے تعلیم کا رواج کم سے کم ہے ہائی اسکول موجود ہوتے ہوئے بھی ان لوگوں میں شعور نہیں یہی وجہ ہے کہ شہر کی نسبت گاؤں کے لوگوں میں علم کی کمی کے باعث دین بھی کم ہے اور دنیاوی ترقی بھی کم ہے. |
کوئی تبصرے نہیں: