recent posts

Labour Day essay in Urdu| مزدوروں کا دن


1. پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی یکم مئی کو مزدوروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا مقصد مزدوروں کے حقوق کے لیے آواز کو بلند کرنا ہے یکم مئ دنیا بھر میں مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے جس کی ابتدا شکاگو شہر سے ہوئی امریکہ کا شہر شکاگو وہ شہر جہاں اس تحریک کا آغاز ہوا تھا اس دن بےشمار مزدوروں کا خون ناحق بہایا گیا یہ دن ان کی یاد میں منایا جاتا ہے ۔
اس شہر میں مزدور جیسا کوئی در بدر نہیں
جس نے سب کے بنائے گھراس کا کوئی گھر نہیں۔

2. یکم مئی ایک ایسا دن ہے جسے پوری دنیا میں یوم مزدور کے طور پر منایا جاتا ہے مزدور کسی بھی معاشرے کی بنیادی اکائی ہوتا ہے اس کی محنت اس کی بنیادوں کو مضبوط بناتی ہے.

3. مزدور وہ آہنی انسان ہے جو اپنے فولادی حوصلوں اور زبردست قوت سے کسی بھی قوم کی کایا پلٹ دیتا ہے۔
4. مزدور کو ہر قوم ہر ملت اور ہر مذہب میں سراہا جاتا ہے یہ وہ محنت کش ہیں جن کی دن رات کی کوشش سے نہ صرف بچوں کا پیٹ پالنے کا سبب بنتی ہے بلکہ اجتماعی طور پر اس ملک کی تعمیر و ترقی میں بھی بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔

5. ہمارا مذہب اسلام ہاتھ سے کام کرنے والوں کو اعلی مقام دیتا ہے اور اسے اللہ کا دوست قرار دیا جاتا ہے یہ بات حقیقت ہے کہ سچی لگن اور محنت سے کام کرنے والا قرب الہی کا مقام حاصل کر لیتا ہے اور دنیا و آخرت میں کامیابی اس کے قدم چومتی ہے۔

6. روئے زمین پر موجود ہر کامیاب قوم اپنے مزدوروں اور محنت کشوں کی مرہون منت بلند مقام پا لیتی ہے آپ ایک عمومی جائزہ بھی لے تو واضح ہو جائے گا کہ ہر ادارے میں نہ صرف زیادہ تر تعداد ورکرز کی ہوتی ہے بلکہ بنیادی طور پر کام وہی سرانجام دے رہے ہوتے ہیں۔

7. خلوص، نیت ،جذبہ اور مستقل مزاجی کسی بھی محنت کش کو دنیا میں بے مثال ترقی دینے کا سبب بنتی ہے کہا جاتا ہے سب سے بہترین لقمہ ہوتا ہے جو اپنی محنت سے حاصل ہو یہ بھی کہا جاتا ہے کہ
" محنت خاموشی سے کرو تاکہ تمہاری کامیابی شور مچائے۔"

8. دنیا کی کسی بھی کامیاب انسان کی زندگی کے احوال پڑھ لیں آپ کو یہ جان کر خوشگوار حیرت ہوگی کہ اس کا تعلق مشرق سے ہو یا مغرب سے چین سے ہویا امریکہ سے وہ افریقہ کسی قدیم شہر کا باسی ہو یا یورپ کے کسی جدید ملک کا رہائشی اس کی زندگی میں محنت کا پہلو سب سے نمایاں ہوگا۔

9. یکم مئی ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ اچھی منزل کے حصول میں تقدیر اور موقع سے پہلے جو چیز آتی ہے وہ محنت ہے۔ آج کے دن پوری دنیا میں موجود ہر محنت کش کی عظمت کو سلام پیش کرنا چاہیے۔

10. ہمیں ان کی مزدوری کی قدر کرنا ہوگی ہمیں ان کے فولادی بازوؤں کو اپنے الفاظوں سے ایک حوصلہ بخشنا ہوگا ہمیں انہیں یہ سمجھانا ہوگا کہ یہ دنیا تمہاری ہے یہ تمہارے دم سے ہے یہ سب تمہاری محنت کا ثمر ہے یہ خوبصورتی یہ رنگینی یہ دلکشی حقیقت میں اپنے اندر مزدوروں کی بے تحاشہ محنت اور شب و روز کا پسینہ سمیٹے ہوئے ہے۔
علامہ اقبال فرماتے ہیں،
محبت مجھے ان جوانوں سے ہے ۔
ستاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند ،

Labour Day essay in Urdu| مزدوروں کا دن Labour Day essay in Urdu| مزدوروں کا دن Reviewed by Urdu Essay for All on اپریل 20, 2022 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.