recent posts

Roza rakhny KY jismani fawaid essay in Urdu


روزہ رکھنے کے جسمانی فوائد

1. انسانی جسم کے لیے روزہ بہت مفید ہے جسم کا حق ہے روزہ رکھ کر اس کا حق ادا کیا جائے روزہ جسم کی زکوٰۃ ہے ۔

2. اللہ عزوجل نے بندہ مومن کو ہر حلال اور طیب چیز کھانے کی اجازت فرمائی ہے اور صرف ایک ماہ کے لیے اپنی رضا کے لئے کھانے سے روک دیا گیا .

3. کھانے پینے سے روکنا بھی بندے کے لیے فائدے مند ہے اللہ تعالی اس کے اس کے جسم کے بہت سارے امراض کو دور فرما دیتا ہے حدیث مبارکہ ہے کہ روزہ رکھا کرو یہ تم کو تندرست رکھتا ہے .

4. بڑے بڑے ڈاکٹر اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ روزہ رکھنا طبی طور پر بے پناہ فوائد رکھتا ہے حضرت انس سے روایت ہے کہ روزہ گوشت کو سمجھتا ہے اور جسم کی زائد چربی کو جلا کر ختم کر دیتا ہے.

5. روزے سے کولیسٹرول کی زیادتی دور ہوجاتی ہے موٹاپا ختم ہوتا ہے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر نارمل ہوجاتا ہے .

6. رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے غزوہ کرو مال غنیمت پاؤگے روزہ رکھو صحت مند ہو جاؤ گے اور سفر کیا کرو دولتمند ہو جاؤ گے.

7. روزہ رکھنے سے دل ,جگر ,معدہ, پٹھے اور جلد فعال ہو جاتے ہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے روزہ رکھنے سے جسم کا وہ زائد گوشت گل سڑ جاتا ہے جو خوراک کی زیادتی کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے .

8. روزہ روزہ دار کو نفسانی خواہشات کو ضبط کرنے کا درس دیتا ہے بھوک انسان سے کھانے کا تقاضہ کرتی ہے جبکہ کہ حلقے پر پانی کی خواہش پیدا ہوتی ہے ہے اور وہ اپنی خواہش کو اللہ تعالی کی رضا کے لئے قربان کر دیتا ہے۔

9. روزے کے صحت پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں روزے میں بھوک اور پیاس رہنے سے پیٹ کے امراض سے نجات ملتی ہے کیونکہ بھوکا پیاسا رہنے سے جسم کے بہت سے فاسد مادے گل سڑ جاتے ہیں.

10. روزہ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہے روزے سے جسم کی فالتو چربی جل کر وزن کم ہوتا ہے دماغی کام کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے سینے کی جلن کو دور کرتا ہے جگر کو بہتر کام کرنے کی صلاحیت دیتا ہے عمر میں برکت ہوتی ہے اور نظام انہضام بہترین ہو جاتا ہے.

Roza rakhny KY jismani fawaid essay in Urdu Roza rakhny KY jismani fawaid essay in Urdu Reviewed by Urdu Essay for All on اپریل 04, 2022 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.