recent posts

Milad un Nabi sallallahu alaihi wa aalihi wa sallam essay in Urdu




1. ماہ ربیع الاول شریف وہ مقدس اور بابرکت
 مہینہ ہے کہ جس میں خاتم النبین، سید المرسلین رحمۃ اللعالمین، حبیب خدا نعمت عظمیٰ بن کر اس دنیائے رنگ و بو میں جلوہ گر ہوئے اور سارے عالم کو نور النور کر دیا۔
فضا مہکی سحر، چمکی بہاروں پر بہار آئی
رخ والشمس نے کی ،جس گھڑی جلوہ گری اپنی
آفاق روشن ہوئے عرض و سماں انوار سے چمکے
عرب کے چاند نے پھیلائی جس دم روشنی اپنی

2. ماہ ربیع الاول میں بارہ ربیع الاول کو پیر کے دن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا میں دنیا میں تشریف لائے.

3. مسلمانوں کےلئے یہ دن عید کا دن ہے اس لیے کہ دنیا اور آخرت کی تمام عیدیں اور کائنات ارض و سماء کی تمام بہاریں اور خوشیاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مرہون منت ہیں.

4. ایسا کرنا عین حکم الٰہی ہے ۔ قرآن پاک میں سورہ یونس میں اللہ تعالی فرماتا ہے
" اللہ تعالی کے فضل و کرم پر خوشی مناؤ یہ تمہارے تمام مال و دولت سے بہتر ہے جو تم جمع کرتے ہو"

5. ماہ ربیع الاول کے دن خوشیاں ہی مناتے ہوئے محافل سجاتے ہیں صدقہ, نذر, نیاز ,خیرات تلاوت قرآن پاک، نعت خوانی، قرآن خوانی اور ذکر و فکر اور درود و سلام کی محافل منعقد کرتے ہیں۔

6. ہم اپنی مساجد , گھروں ,عمارتوں ,گلیوں ,محلوں اور شاہراہوں کی آرائش و زیبائش کرتے ہیں چراغاں اور برقی روشنیوں کی بکثرت سجاوٹ صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کی خوشی میں کرتے ہیں .

7. جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشی منانا ہماری عقیدت و محبت کی معراج ہے یہ صرف ہم ہی نہیں منا رہے بلکہ خود خالق حقیقی مالک ارض و سما نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کے وقت منایا آپ کی پیدائش کے وقت چاند ستاروں نے چراغاں کیا کائنات کو خوشبو سے معطر کیا مشرق و مغرب اور خانہ کعبہ کی چھت پر پرچموں کو لہرایا گیا اور فرشتوں کو استقبال پر مامور فرمایا ۔میلاد کی خوشی میں سوکھی فصلوں اور کھیتوں کو سرسبز کردیاقحط اور خشک سالی کو ہریالی اور خوشحالی میں بدل دیا ۔

8. خود رسول کریم اپنی پیدائش کو پیر کے دن کا روزہ رکھ کر منایا کرتے اور خوشی کا اظہار فرماتے ۔صحابہ کرام نے مدینہ منورہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کو منایا جلوس کی شکل میں استقبال کیا بچیوں نے گھروں کی چھت پر چڑھ کر دف بجایا۔اور طلع البدر علینا
من ثنیات الوداع
کا ترانہ گا کر خوشی کا اظہار کیا۔حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی بجا آوری کرتے ہوئے ممبر رسول پر بیٹھ کر نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی۔
علامہ ابن جوزی رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں۔
"جو شخص صرف حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے میلاد کی وجہ سے خوش ہوا تو اللہ تعالی اس میلاد منانے کی وجہ سے جہنم کی آگ سے محفوظ رکھے گا اور جس نے میلاد کی خوشی میں ایک درہم بھی خرچ کیا رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بدلے میں اس کی شفاعت فرمائیں گے"

9. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث مبارک ہے .
لا يؤمنوا حتى اكون احب اليه من ولده ووالده والناس اجمعين.
ترجمہ۔تم میں سے کسی کا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا جب تک وہ سب سے بڑھ کر مجھ سے محبت نہ کرے اپنی اولاد سے سے والدین سے اور تمام لوگوں سے بڑھ کر۔

10. لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہم کو اپنا احتساب بھی کرنا ہوگا ہم اپنے ایمان کا جائزہ لیں کہ ہم کہاں تک محبت رسول،غلامی رسول اور اتباع رسول کا حق ادا کر رہے ہیں۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی محفل سجانے کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیمات اور احکامات کو عام کرنا آپ کی سنت پر عمل کرنا ہی محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔
حقوق الله، حقوق العباد، امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی تعلیم ہمیں ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے اس تعلیم کو عام کرنا ہی ہماری اصل محبت اور ذمہ داری ہے۔
اللہ تعالی ہم سب کو سچی محبت کرنے والا مسلمان بنائے۔

( آمین )۔

Milad un Nabi sallallahu alaihi wa aalihi wa sallam essay in Urdu Milad un Nabi sallallahu alaihi wa aalihi wa sallam essay in Urdu Reviewed by Urdu Essay for All on مارچ 09, 2022 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.