1. پاکستان ہمارا پیارا وطن ہے اس کو حاصل کرنے کے لیے ہم نے بڑی قربانیاں دی ہیں اسی لیے اس کی کی آزادی کے دن کو ہم بہت جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں ۔ یو م آزادی کا دن ایک اہم دن ہے۔
2. پاکستان بننے سے پہلے پورے برصغیر پر انگریزوں کی حکومت تھی ان سے پہلے مسلمانوں نے آٹھ سو سال تک برصغیر پر حکومت کی آخری بادشاہ بہادر شاہ ظفر ایک مسلمان بادشاہ تھا
3.. انگریزوں اور ہندوؤں نے مل کر مسلمانوں کی زندگی اجیرن کر رکھی تھی چنانچہ ان دونوں قوموں سے آزادی حاصل کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا مسلمان مسلسل محنت کرتے رہے.
4. بے انتہا قربانیاں دینے کے بعد بالآخر 14 اگست 1947 کو انگریزوں نے برصغیر کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ایک پاکستان اور ایک حصہ ہندوستان بنا.
5. کیونکہ اس ملک کی بنیاد دو قومی نظریہ تھا یعنی مسلمانوں کو ایک ایسے ملک کی ضرورت تھی جہاں وہ آزادی کے ساتھ اپنے دین اسلام پر عمل پیرا ہوسکیں.
6. تاریخ گواہ ہے کہ ہجرت مدینہ کے بعد اسلام کے نام پر یہ دوسری سب سے بڑی ہجرت کی مسلمان اپنی زمین اپنے بھرے ہوئے گھر بار سب چھوڑ کر دین اسلام کے نام پر پاکستان ہجرت کر کے آ گئے.
7. اللہ تعالی نے مسلمانوں کی محنت اور کوششوں کا پھل پاکستان کی صورت میں عطاء فرمایا.
8. یہی وجہ ہے کہ چودہ اگست کو پاکستان کے رہنے والے بہت ہی جوش و خروش سے مناتے ہیں.
9. اس دن ملک میں عام تعطیل ہوتی ہے سرکاری اور نیم سرکاری اداروں پر پرچم کشائی ہوتی ہے برقی قمقموں سے سرکاری اور نجی عمارتوں کو سجایا جاتا ہے صبح نو بجے قومی ترانہ پڑھا جاتا ہے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد کرکے ان کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔اسکولوں میں تقریبات منعقد کی جاتی ہیں جہاں قومی ترانے اور ملی نغمے پڑھے جاتے ہیں۔شہروں اور قصبوں میں چراغاں کیا جاتا ہے اور لوگ جوق در جوق گھروں سے باہر تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں.
10. کراچی میں لوگ بانی پاکستان محترم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر دعا کرنے جاتے ہیں پھولوں کی چادریں چڑھائی جاتی ہیں قرآن خوانی کی جاتی ہے قائد اعظم کے مزار پر حفاظت کے لیے ایک فوجی دستہ ہمیشہ یہاں تعینات رہتا ہے 14 اگست کے دن ان کی ڈیوٹی تبدیل کرکے نیا دستہ تعینات کیا جاتا ہے۔
14 august Urdu essay
Reviewed by Urdu Essay for All
on
مارچ 05, 2022
Rating:
Reviewed by Urdu Essay for All
on
مارچ 05, 2022
Rating:

کوئی تبصرے نہیں: