1 کسب کے معنی ہے کسی چیز کو حاصل کرنا اصول کمائی معاش کے لئے کوشش تغودو ریاض محنت اور حصول معاش کی جدوجہد کرنا ۔ اور حلال کا معنی ہے جس چیز کو کرنے کا اللہ نے حکم دیا ہے اس کو لے لیں اور جس کام سے منع کیا ہے اس سے رک جائیں ۔ 2. اسلام دولت کمانے محنت و مشقت اور معاشی عمل پر کوئی پابندی عائد نہیں کرتا بلکہ حدیث کی رو سے محنت و مشقت کرکے کمانے والا اللہ کا حبیب ہے حدیث پاک ہے " الکاسب حبیب اللہ"
3. اسلام اس بات کی حوصلہ شکنی کرتا ہے کہ انسان خود محنت نہ کریے اور دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلائے بلا عذر اور بغیر کسی مجبوری کے ایسا کرنا انسانی وقار کی توہین ہے۔ حدیث پاک ہے " دینے والا ہاتھ لینے والے ہاتھ سے بہتر ہے
4. یہی وجہ ہے کہ اسلام نے دینے کے فضائل بیان کیے ہیں نہ کہ لینے والے کے.
5. اسلام نے حلال کھانے اور حلال کمانے کا حکم دیا ہے اور حرام چیزوں اور حرام کمائی کے طریقوں کو ممنوع قرار دیا ہے.
6. سود, جوا ,سٹہ، رقص و سرور کی آمدنی ،رشوت کا لین دین تول میں کمی، خیانت ،ذخیراندوزی چوری، ڈاکہ زنی، دھوکہ دہی اور دیگر ناجائز ذرائع آمدنی سے کمائی ہوئی رقم حرام ہے حلال نہیں۔
7. حدیث پاک ہے " بہترین عمل حلال روزی کمانا ہے"
8." انسان کا بہترین کھانا وہ ہے جو اپنے ہاتھ سے کما کر کھائے"
9. رزق حرام کی نحوست کے بارے میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا. "اس بندے کی دعا کیسے قبول ہو سکتی ہے جس کا کھانا اور لباس حرام کا ہو اور اسے حرام کی غذا دی جاتی ہو"
10. حلال رزق کا مطلب کسان سے پوچھو پسینہ بن کے لہو بدن سے نکلتا ہے . |
کوئی تبصرے نہیں: