recent posts

Difference between Quran pak and hadees| قرآن مجید اور حدیث کا فرق



قرآن مجید۔
1.قرآن مجید اللہ تعالی کا کلام ہے جو اس نے اپنے آخری رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر تقریبا تیس برس کی مدت میں آہستہ آہستہ نازل فرمایا اور ایک صحیفے کی شکل میں محفوظ ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے تواتر کے ساتھ منقول ہے اور ہر شک و شبہ سے پاک ہے اور اپنی اصل شکل میں قیامت تک محفوظ رہے گا نہ ہی اس میں کسی لفظ یا زیر زبر کی تبدیلی ہو سکتی ہے کیونکہ اس کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ تعالیٰ نے لیا ہے۔

2. قرآن مجید کو وحی مطلوع( تلاوت کی جانے والی وحی) کہتےہیں.

3. احکامات خداوندی کے اجمال کا نام قرآن مجید ہے۔

حدیث مبارکہ۔
1. حدیث اس علم کو کہتے ہیں جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال ، افعال , احوال اور اوصاف کی معرفت حاصل ہو۔

2. حدیث کو وحی غیر متلو ( تلاوت نہ کی جانے والی وحی) کہتے ہیں.

3. حدیث احکامات خداوندی یعنی قرآن کریم کی تفسیر ہے.


Difference between Quran pak and hadees| قرآن مجید اور حدیث کا فرق Difference between Quran pak and hadees| قرآن مجید اور حدیث کا فرق Reviewed by Urdu Essay for All on مارچ 16, 2022 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.