1. اسکول میں طالب علموں کے لئے پہلا اور آخری دن بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے.
2. پہلے دن عموما طالبعلم خوف اور پریشانی کا شکار ہوتے ہیں اور آخری دن امید ٫اعتماد اور مستقبل کی تیاری کا دن ہوتا ہے .
3. اسکول کا آخری دن میری یاد داشت میں ابھی بھی تازہ ہے کیونکہ اس دن کوئی تدریسی کام نہیں تھا نہ ہی میرا بھاری بستہ میرے کندھوں پر تھا نہ میرا یونیفارم تھا ۔اک آزادی کا احساس تھا۔میں بہت آرام اور سکون محسوس کر رہا تھا۔
4 اسکول جانے کے لیے بس اسٹاپ کے قریب پہنچا بس آئی تو سکون سے سوار ہوا جب میں اسکول کے اسٹاپ پر اترا تو وہاں ہم جماعت طالبعلموں کو پایا وہ سب گروپ کی صورت میں کھڑے ہوئے تھے تھے میں ان کے پاس سے گزرتا ہوا آگے چلا گیا ۔
5. میرے ہم جماعت طالب علم ایک دوسرے سے اونچی آواز میں بات کر رہے تھے ان کے چہروں سے خوشی جھلک رہی تھی کچھ گلے مل رہے تھے کیونکہ یہ ان کا آخری دن تھا اسکول میں.
6. ہماری الوداعی پارٹی کے میزبان نویں کلاس کے طالب علم تھے انہوں نے ہماری تواضع کے لیے مختلف انواع و اقسام کی مٹھائیوں اور چائے کا انتظام کیا ہوا تھا۔
7. ہماری پارٹی میں محترم ہیڈ ماسٹر صاحب اور مہربان اساتذہ بھی شامل تھے پروگرام کا آغاز باقاعدہ قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا ہوا اس کے بعد ایک بچے نے خوبصورت آواز میں نعت شریف پیش کی۔ 8. پھر الوداعی تقاریر کی گئیں ایک طالب علم نے اپنی مدھر آواز میں الوداعی گیت سنا کر حاضر ین محفل سے خوب داد وصول کی۔ 9 تقریب کے آخر میں ہیڈ ماسٹر صاحب نے اجتماع سے خطاب کیا اور طالب علموں کو نصیحت کی کہ وہ لگن کے ساتھ کام کریں اور اچھے اخلاق کا مظاہرہ کریں اور زندگی میں ترقی اور کامیابی حاصل کرنے کے لیے خوب جدوجہد کریں۔ 10. آخر میں ہم سب ہم جماعت طالبعلموں نے اپنے اپنے میزبان ساتھیوں کا اتنی خوب صورت پارٹی کو ترتیب دینے کے لیئے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ |
کوئی تبصرے نہیں: