1 ہر بچے کے لیے کھیلوں کی بڑی اہمیت ہے کھیل کے بغیر بچے کی زندگی ادھوری ہے ماں باپ بھی عمر کے اعتبار سے بچوں کے لیے کھلونے لاتے ہیں کیونکہ بچوں کے لیے کھیلوں کی بڑی اہمیت ہے کھیلنے سے صحت ٹھیک رہتی ہے اچھی صحت کے لیے کھیلوں کا ہونا ضروری ہے.
2. پڑھائی اور کھیل کا گہرا تعلق ہے کھیل کے بغیر پڑھائی اور پڑھائی کے بغیر کھیل بے کار ہوتے ہیں کھیل ہی کھیل میں بچے بہت ساری چیزیں سیکھ جاتے ہیں.
3. کچھ کھیل سستے اور آسان ہوتے ہیں ان کو ہر جگہ اور ہر کوئی کھیل سکتا ہے جیسے پکڑم پکڑائی کھو کھو، برف پانی، لنگڑی پالا،چھپن چھپائی۔ کونا کونا رسی کودنا وغیرہ.
4. کچھ کھیلوں کے لیے سامان کی ضرورت ہوتی ہے جیسے کرکٹ, فٹ بال ,والی بال وغیرہ کچھ گھروں میں کھیلے جاتے ہیں جیسے شطرنج ،لڈو،ڈرافٹ، ٹیبل ٹینس، کیرم ،کروڑپتی وغیرہ۔ 5. ہر کھیل کے کچھ نہ کچھ اصول ہوتے ہیں اور کھلاڑی ان اصولوں پر عمل کرتا ہے کھیل کے دوران کھلاڑیوں میں صبر و تحمل، جفاکشی، باہمی تعاون، ہمدردی ،دیانتداری، راستبازی ،فراخدلی انصاف پسندی اور قوت برداشت پیدا ہوتی ہے یہ اوصاف ایک کامیاب زندگی گزارنے کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔
6. بزرگوں نے کہا کہ ایک صحت مند دماغ کے لیے ایک تندرست جسم ہونا بہت ضروری ہے صحت مند جسم کے اوپر ہی ایک صحت مند دماغ ٹک سکتا ہے اگر آدمی کی صحت اچھی نہیں ہوگی تو جسم بیماریوں کا شکار ہو جائے گا اس لئے انسانوں کی جسمانی اور دماغی صحت برقرار رکھنے کے لئے کوئی نہ کوئی کھیل ضرور کھیلنا چاہیے.
7. کھیل کود جہاں قیام صحت اور جسم کو تندرست رکھتا ہے وہاں کھیل کود سے کھایا پیا خوب ہضم ہوتا ہے جسم خون پیدا کرتا ہے اور جسم میں چستی اور پھرتی ہونے لگتی ہے جسم کے فاسد مادے پسینے کے ذریعے خارج ہوجاتے ہیں۔
8. اس لیے جسمانی دماغی اور روحانی تندرستی کے لئے کھیل ہماری زندگی میں بہت اہمیت رکھتے ہیں.
9. ہمارے ملک میں میں کھیلوں کو اہم مقام دیا جارہا ہے اچھے کھلاڑیوں کو انعام سے نوازا جاتا ہے ان سے دوسروں کو اپنی کارکردگی دکھانے کا موقع ملتا ہے.
10. الغرض کھیلوں کی اہمیت والدین اور اساتذہ پر خوب واضح ہونی چاہیے کھیل کود کے بہت سارے فائدے ہیں اس لیے کھیلنا ضروری ہے اور بچوں میں کھیل کا شوق پیدا کرنا ضروری ہے تاکہ ان کا مکمل فروغ ہوسکے اور ملک کے بچے اچھے شہری بن سکیں ۔مگر ہمیں دن رات کھیلوں میں صرف نہیں کرنا چاہیے کام کے وقت کام اور کھیل کے وقت کھیل ہی عقلمندی کی نشانی ہے ۔ |
کوئی تبصرے نہیں: