recent posts

Mulla Naseer uddin Urdu essay

 ملا نصیر الدین 


1. بلال نصیرالدین 1208 میں ترکی کے صوبے حشار میں واقع ایک گاؤں حورتو میں پیدا ہوئے۔

2. ان کے والد کا نام آفندی اور والدہ کا نام صدیق خانم تھا۔

3. ان کے والد مسجد کے پیش امام تھے والد کے انتقال کے بعد" اک شہر" نامی ایک شہر میں آباد ہو گئے .

4 ۔سن 1284 میں اسی شہر میں ان کا انتقال ہوگیا تھا.

5. ملا نصیرالدین اپنی ذات کے اندر لطیفوں چٹکلوں اور حاضر جوابیوں کی ایک دنیا آباد کیے ہوئے تھے ۔

6. ان کی انہی خوبیوں کی وجہ سے ترک انہیں "حو جا" یعنی استاد کے نام سے پکارتے تھے۔

7. حکایتوں اور اخلاقی محاوروں کی شکل میں ان کے لطیفے لوگوں میں پسند کیے جاتے ہیں وہ ایک ایسا نام ہے جو دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔

8. ان کی شہرت ترکی سے نکل کر پوری دنیا میں پھیل گئی تھی.

9. دنیا کی مختلف زبانوں میں ان کی حکایات کہانی اور قصوں کی کتب دستیاب ہیں .

10. ان کی وفات 1284 میں ہوئی ان کے مزار پر ایک مضبوط دروازہ اور اس میں بڑا سا تالا بھی ڈال گیا جبکہ مزار کے چاروں طرف کی دیوار غائب تھی یہ ملانصرالدین کی آخری خواہش اور آخری مذاق تھا

Mulla Naseer uddin Urdu essay Mulla Naseer uddin Urdu essay Reviewed by Urdu Essay for All on فروری 16, 2022 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.