recent posts

Benefits of namaz | namaz key faedy

نماز کے فائدے
1. نماز کی اہمیت ۔

اسلام میں عبادت کا ایک جامع اور ہمہ گیر مفہوم تو یہ ہے کہ بندہ مومن کا اپنی پوری زندگی کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مرضی کے سانچے میں ڈھال لینا اور احکام شریعت کے مطابق بنانا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اسلام نے اپنے پیروکاروں کے لئے عبادات کا ایک باقاعدہ نظام بھی دیا ہے۔ جسکے مقاصد روحانی ،اخلاقی تزکیہ ،طہارت اور اجتماعی فلاح ہے ۔

2. نماز کے معنی.

اسلامی عبادات کا اہم ترین اور اولین رکن نماز ہے جس کے لئے قرآن میں الصلاۃ کا لفظ آیا ہے
صلواۃ کے معنی ہیں دعا ،رحمت, استغفار اور تسبیح وغیرہ نماز ان تمام چیزوں پر مبنی ہے۔

3. قرآن میں نماز کا حکم۔
نماز تقریبا تمام انبیاءکرام کی شریعت میں شامل رہی ہے چنانچہ قرآن مجید میں مختلف حوالوں سے نماز کا ذکر موجود ہے قرآن پاک میں تقریبا سو مقامات پر مسلمانوں کو مختلف انداز سے نماز کی طرف متوجہ کیا گیا ہے ۔

4. حدیث میں نماز کی تاکید.
حدیث پاک میں بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز کی اہمیت پر بہت زور دیا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
"نماز دین کا ستون ہے جس نے اس کو قائم رکھا اس نے دین کو قائم رکھا اور جس نے اسے ڈھادیا اس نے دین کو مسمار کردیا ۔
ایک اور جگہ ارشاد نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہے

من ترک الصلاہ متعمدا فقد کفرا
ترجمہ۔جس نے جان بوجھ کر نماز چھوڑی اس نے کفر اختیار کیا۔

5. نماز کی تاکید.
نماز کے علاوہ دوسری اسلامی عبادتیں بعض صورتوں اور حالتوں میں عارضی طور پر یا مستقل طور پر ساقط ہو جاتی ہیں لیکن نماز ایک ایسی عبادت ہے جو ہر عاقل بالغ مسلمان پر فرض ہےامیر ہو یا غریب ،چھوٹا ہو یا بڑا ،مسافر ہو یا مقیم ،بیمار ہو یا تندرست نماز ہر حالت میں فرض ہے ۔

6. البتہ عورتوں پر ان کے مخصوص ایام میں نماز معاف ہے.

7. بے نمازی کو جہنم کا عذاب ملے گا.

قرآن پاک میں اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے۔
من سلککم فی سقر°قالوا آ کم نک من المصلین°

ترجمہ۔کون سی بات تمہارے جہنم میں ڈالے جانے کا باعث بنی ی تو وہ جواب دیں گے کہ ہم نماز نہیں پڑھتے تھے۔
حدیث پاک ہے جس نے جان بوجھ کر فرض نماز کو چھوڑا اس سے اللہ اور اس کے رسول کا ذمہ اٹھ گیا یعنی وہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحمت اور حفظ وامان سے محروم ہوگیا۔

ایک اور حدیث مبارکہ میں فرمایا بندے اور کفر کے درمیان نماز کا فرق ہے۔
9. نماز کے انفرادی اور اجتماعی فوائد.

گناہوں کی مغفرت
تقرب الہی ۔
گناہوں سے دوری۔
نماز باجماعت برکتوں کا مجموعہ۔
وحدت ملی اور مساوات کا مظاہرہ ۔
نظم و ضبط کی تربیت ۔

10. ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود و ایاز نہ کوئی بندہ رہا نہ کوئی بندہ نواز
بندہ و صاحب و محتاج و غنی ایک ہوئے
تیرے دربار میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے
علامہ اقبال
https://youtu.be/ZkA8tRo8TZo
Benefits of namaz | namaz key faedy Benefits of namaz | namaz key faedy Reviewed by Urdu Essay for All on فروری 16, 2022 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.