1940قرارداد پاکستان
23 مارچ
. مسلم لیگ کا سالانہ تین روزہ اجلاس جو کہ 22 23 اور 24 مارچ کو موجودہ اقبال پارک جسے منٹو پارک کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے وہاں منعقد ہوا۔
2. قائداعظم نے 22 مارچ کو ابتدائی خطاب میں حالات حاضرہ کا جائزہ لیا اور پچھلے چند برسوں میں ہونے والے واقعات کا ذکر کیا انہوں نے مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ وطن کا مطالبہ کر کے انتہائی اہم سیاسی اور آئینی دور کا افتتاح کیا.
3. مسلم لیگ نے اپنی مشہور قرارداد لاہور یا قرارداد پاکستان 24 مارچ 1940 کو منظور کی۔
4. اس قرارداد کو بنگال کے وزیر اعلی مولوی اے کے فضل الحق نے 23 مارچ کو پیش کیا.
5. چودھری خلیق الزماں نے اس کی تائید کی اور بہت سے دوسرے وزراء نے اس کی بھرپور حمایت کی جن کا دوسرے صوبوں سے تعلق تھا.
6. میں مندرجہ ذیل امور پر بات چیت کی گئی.
اس ملک کے لیے کوئی بھی آئینی منصوبہ اس وقت تک نہ تو قابل عمل ہوگا اور نہ ہی مسلمانوں کے لئے قابل قبول ہو گا جب تک اس کی بنیاد اس اصول پر رکھی گئی ہو کہ ہر صوبے کو جہاں مسلمان ہوں گے وہاں مسلمان نمائندہ ہو گا تاکہ وہ مکمل آزاد مملکت کی طرز پر حکومت کی جا سکے۔
7. قرارداد لاہور سے عوام کے مختلف طبقات پر مختلف اثرات مرتب ہوئے مسلمانوں نے اس کو بڑے جوش و خروش سے خوش آمدید کہا اس قرار داد کو ہندو نے ناپسند کیا اور اس کی مذمت کی.
8. اس پر داد کی منظوری کے بعد مسلم لیگ کی پالیسی واضح ہوگئی اور اس نے شعبے کا کوئی امکان باقی نہ رہا کہ مسلم لیگ متحدہ ہندوستان جس پر ہندو اکثریت کا تسلط ہو اس کو پسند نہیں کرتی.
9. ایسی حکومت جہاں ایک پارلیمانی نظام حکومت اور نام نہاد جمہوریت کے نام پر مسلمانوں کے حقوق اور مفادات کو پوری طرح نظر انداز کر دیا جائے کبھی قابل قبول نہیں.
10. ہندوستان کی تقسیم ناگزیر تھی اس کا کوئی متبادل حل نہیں تھا اور مسلمان الگ مملکت سے کم بات پر مطمئن نہ تھے اس طرح راستہ صاف ہو گیا
Qarardad e Pakistan 23 march| Pakistan resulation
Reviewed by Urdu Essay for All
on
فروری 09, 2022
Rating:
Reviewed by Urdu Essay for All
on
فروری 09, 2022
Rating:

کوئی تبصرے نہیں: