recent posts

Diyant Dari Urdu essay| honestly urduessay

دیانتداری
1. دیانت داری کے معنی ہیں دوسرے کا حق پورا پورا ادا کر دینا یہ اپنی ذمہ داری سے ٹھیک طور پر عہدہ برا ہونا.

2. دیانت اور امانت کا بڑا وسیع دائرہ ہے اس کا اطلاق امانت دین عہدہ و منصب عہد اخلاقی اور مالی حقوق کاروبار اور لین دین سب پر ہوتا ہے ۔

3. سب سے اعلیٰ اور عظیم امانت اللہ کا دین ہے.
قرآن پاک میں اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے۔
"بلاشبہ اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں ان کے مالکوں کے حوالے کر دو بے"
" شک اللہ تعالی خیانت کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا۔"
4. رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے.

"جس میں امانت نہیں اس میں دین نہیں "
"مجلس میں جو باتیں ہوں وہ بھی امانت ہیں"

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتےہیں کہ
"رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو تمہارے پاس امانت رکھی اس کی امانت ادا کر دوں جو تمہارے ساتھ خیانت کرے اس کے ساتھ بھی خیانت نہ کرو"

5. دوسروں کے حقوق کا اگر کوئی مالی مطالبہ انسان کے ذمہ ہے یا کوئی وعدہ کر رکھا ہے یا بلامعاوضہ کوئی ذمہ داری قبول کر لی ہے تو اسے صحیح طور پر ادا کرنا دیانت داری ہے.

6. جس سے کسی معاملے میں مشورہ کیا جائے تو اسے چاہیے کہ دیانتداری سے رائے دے.

7. رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے "جس سے مشورہ طلب کیا جائے اس پر ایک طرح سے اعتماد کرکے امانت سونپی جاتی ہے."

8. سچا دیانت دار تاجر قیامت کے دن انبیاء علیہ السلام اور صدیقین اور شہداء کرام کے ساتھ ہوگا.

9. امانت کا الٹ جانا قیامت کی نشانی ہے .

10. کاروباری لین دین میں پورا پورا ناپ تول کر لینا اور دینا اشیاء کی خرید و فروخت کے وقت خوبی اور خامی کو دیانتدارانہ طور پر بتا دینا بھی امانت ہے۔

اللہ ہمیں دیانت دار مسلمان بننے کی توفیق عطاء فرمائے
آمین
1. دیانت داری کے معنی ہیں دوسرے کا حق پورا پورا ادا کر دینا اپنی ذمہ داری سے ٹھیک طور پر عہدہ برا ہونا
Diyant Dari Urdu essay| honestly urduessay Diyant Dari Urdu essay| honestly urduessay Reviewed by Urdu Essay for All on فروری 09, 2022 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.