recent posts

A visit to muree|Muree ki sair Urdu essay

مری کی سیر

ا۔ہر انسان زندگی میں کہیں نہ کہیں سفر کو ضرور جاتا ہے مگر سفر ایسے ہوتے ہیں جو وہ کبھی بھول نہیں پاتا ۔

2. ایسا ہی ایک یادگار سفر میں نے بھی کیا تھا پچھلے سال جب ہمیں گرمیوں کی چھٹیاں ملیں تو سب گھر والوں نے مل کر مری کی سیر کا ارادہ کیا.

3. ہم سب بچے بہت خوش تھے امی ابو نے ہمیں رات کو جلدی سونے کو کہا کیوں کہ ہمیں صبح سویرے فجر کی نماز کے بعد روانہ ہونا تھا .

4. فجر کی نماز ادا کرکے ہم سب جلدی جلدی تیار ہوئے اور سارا سامان گاڑی میں رکھا اور اللہ کا نام لے کر مری کے لئے روانہ ہوئے

5. پہلے ہم اسلام آباد اور پھر مری پہنچ گئے دوپہر کا وقت ہو گیا تھا سورج نکلا ہوا تھا کہ مگر پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے ہوا میں خنکی تھی۔

6. ہم سب کو تھوڑی تھوڑی بھوک بھی لگ گئی تھی اسلئے چچا جان نے ہوٹل کے سامنے گاڑی روکی اور ہم سب میںز کرسیاں لگا کر کھانا کھانے بیٹھ گئے کھانا کھاتے ہوئے ارد گرد کا حسین منظر بہت خوبصورت لگ رہا تھا .

7. کھانا کھانے کے بعد ہم سب پیدل چلتے رہے مری میں بہت سے لوگ سیر کرنے آئے تھے چلتے چلتے ہم مال روڈ مری کے مشہور ہوٹل کی طرف آگئے .

8. بہت سے لوگ تھے کوئی تصویر کھینچتا دکھائی دیا تو تو کوئی خریداری کر رہا تھا وہ بہت سے لوگ روڈ کے کنارے بیٹھے لطف اندوز ہوتے دکھائی دیئے۔

9. مال روڈ کے بعد ہم چئیر لفٹ کی طرف چلے شروع میں سوار ہونے میں خوف محسوس ہوا لیکن قدرت کے حسین نظاروں سے دل خوش ہو گیا۔

10. اب دل بھر چکا تھا شام ہوگئی تو سب نے واپسی کا ارادہ کیا لیکن ہم سب بھی تھک چکے تھے رات کو ہوٹل میں قیام کیا اور اگلے دن واپسی کیلئے روانہ ہوئے یہ ایک یادگار سفر تھا جس کے بارے میں آج آپ سے یہ شیئر کر رہی ہوں

A visit to muree|Muree ki sair Urdu essay A visit to muree|Muree ki sair Urdu essay Reviewed by Urdu Essay for All on فروری 07, 2022 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.