recent posts

Meri pasandyda kitab| my favorite book

میری پسندیدہ کتاب

. دنیا میں بے شمار کتابیں ہیں ہر آدمی اپنی پسند کی کتاب سے انسیت رکھتا ہے ہیر وارث شاہ دیہات میں مقبولیت رکھتی ہے انگریز طبقہ شیکسپیئر کے ڈراموں کا شیدائی نظر آتا ہے  ہر شخص کی اپنی پسند ہے ۔

2. میری پسند جدا گانہ  ہے مجھے قرآن مجید سے والہانہ عشق ہے انسانوں کی کتابوں میں غلطیوں اور خامیوں کے بہت امکانات ہوتے ہیں لیکن قرآن پاک اللہ تعالی کا کلام ہے اور اللہ ہر عیب سے پاک ہے اس لیے اسکا کلام بھی ہر عیب سے پاک  ہے۔

3. قرآن مجید سے میری دلی وابستگی کی وجہ یہ ہے کہ اس کے مطالعے سے مجھے زندگی گزارنے کا شعور حاصل ہوا ہے قرآن کے مطالعے نے میرے اندر برائی سے نفرت اور نیکی سے رغبت کا بیج بویا ہے .

4. میں نے زندگی کا مقصد اس کتاب کے مطالعے سے پہچانا ہے میری زندگی میں انقلاب آ چکا ہے میرے والدین میری عادت کو دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں سچ تو یہ ہے کہ والدین کی اطاعت کا جذبہ میرے اندر اس کتاب کے مطالعے سے پیدا ہوا ہے.

5. یہ کتاب اتنی عظیم ہے کہ اگر یہ پہاڑوں پر نازل کی جاتی تو وہ خوف سے ریزہ ریزہ ہو جاتے.

6. یہ اخلاق و آداب کا سرچشمہ ہے یہ وہ نور ہے جس نے جہالت میں ڈوبی ہوئی انسانیت کو ہدایت کی روشنی دکھائی یہ وہ ہدایت ہے جس نے بھٹکے ہوئے انسانوں کو صراط مستقیم پر لگا دیا یہ وہ شمع ہے جس نے ہر تاریکی میں ایمان کی روشنی دکھائی.

7. قرآن مجید نے بھٹکے ہوئے انسانوں کو پھر سے صراط مستقیم پر ڈال دیا صحرائے عرب کے وحشی اس  کتاب کی روشنی سے  سالار کارواں بن گئے پانی کے چند قطروں پر لڑنےوالوں نے قیصر و کسریٰ کے تخت شاہی کو پاؤں تلے روند ڈالا ۔

8. قرآن مجید افراد میں جواب دہی کا احساس پیدا کرتا ہے ہم سب اپنے اعمال کے لیے جواب دہ ہے اس لیے قرآن کا مطالعہ کرنے والا تمام برے کاموں سے بچتا ہے اور صرف اور صرف وہ کام کرتا ہے جس سے بھی خوش ہو تا ہے.

9 قرآن مجید کا مطالعہ کرنے والا نیک انسان بن جاتا ہے.

10. قرآن مجید کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ تعالی نے لیا ہے اس کے متن میں کسی قسم کی تبدیلی ممکن نہیں آج تقریبا چودہ سو سال گزر چکے ہیں لیکن ایک لفظ یا زیر زبر اور نقطے کی بھی تبدیلی نہیں ہوئی یہ اس کتاب کا سب سے بڑا معجزہ ہے
Meri pasandyda kitab| my favorite book Meri pasandyda kitab| my favorite book Reviewed by Urdu Essay for All on فروری 07, 2022 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.