recent posts

Zalazla | Earth quack Essay in Urdu for Class 9 -10

زلزلہ

1. زلزلے کا نام لیتےہی ایک خوفناک منظر ہماری آنکھوں کے سامنے آجاتا ہے زلزلہ کے نام میں ہی اس کا مطلب چھپا ہوا ہے
زلزلے کے معنی ہیں زمین کا ہل جانا، جھنجوڑ دینا ۔بھونچال آجا نا۔

2. اصطلاحی معنوں میں زمین کبھی اپنی جگہ سے ہل جاتی ہے کبھی پلٹ جاتی ہے کبھی زمین میں میلوں لمبا شگاف پڑ جاتا ہے گویا زمین پھٹ جاتی ہے اسی کو زلزلہ کہا جاتا ہے۔

3. جہاں کہیں بھی زلزلہ آتا ہے وہاں کے مکانات زلزلے کی وجہ سے گر جاتے ہیں اور ان میں دب کر انسان اور جانور چند لمحوں میں لقمہ اجل بن جاتے ہیں ۔

4.٫سائنسی تحقیقات کے مطابق زمین پر اس وقت لرزہ طاری ہوتا ہے جب زیرزمین عرضی پلیٹس اپنے مقام سے سرکتی ہیں یہ ایک ایسی تباہی ہے جس میں ایک لمحہ میں ہزاروں افراد ہلاک اور شہروں کے شہر تباہ و برباد ہوجاتے ہیں.

5. ایک ذرے کے بہت سارے آفٹرشاکس آتے ہیں جن کی شدت قدر کم ہوتی ہے اور اکثر اوقات یہ بھی بڑے پیمانے پر تباہی کا باعث بنتے ہیں یہاں پر شاہ چند روز سے کئی سالوں پربھی محیط ہو سکتے ہیں لیکن اس کا انحصار اس کی شدت پر ہوتا ہے.

6. 1930 میں سائنسدانوں کا خیال تھا کہ زمین ٹھنڈی ہو رہی ہے اور اس عمل کے باعث زمین کا غلاف چٹختا ہے تو زلزلہ آتا ہے لیکن پھر مزید تحقیق کرتے ہوئے ماہرین نے یہ استدلال پیش کیا کہ زمین کی اندرونی حصے میں آگ کا جہنم دھک رہا ہے جس کے باعث بے پناہ حرارت اور مختلف قسم کی گیسوں کے اخراج سےزمین میں بھونچال پیدا ہو جاتا ہے.

7. بہرحال ان سب نظریات سے قطع نظر آب سائنسدان اس امر پر متفق ہیں کہ زمین کی بالائی پرت اندرونی طور پر بہت سی پلیٹوں پر منقسم ہے جب زمین کی اندرونی تہہ میں موجودہ پگھلے ہوئے مادے جنہیں ماہر ارضیات کی زبان میں میگما کہتے ہیں اس میں کرنٹ پیدا ہوتا ہے تو یہ پلیٹس ایک دوسرے کی جانب کہسکتی ہیں یا پھر ان کا درمیانی فاصلہ بڑھ جاتا ہے تو زلزلے آتا ہے۔

8. زلزلہ یا آتش فشاں کا عمل ان علاقوں میں رونما ہوتا ہے جو ان پلیٹوں کے قرب میں واقع ہوتے ہیں.

9. ارضی پلیٹوں کی حالت میں فوری تبدیلی سے سطح میں دراڑیں یافالٹ رونما ہوتے ہیں جن سے پیدا ہونے والے ارتعاش سے زلزلہ آتاھے۔

10.زلزلوں سے پیدا ہونے والی تباہی کا براہ راست تعلق زمین کی ساخت اور تعمیرات کے معیار پر ہے۔

Zalazla | Earth quack Essay in Urdu for Class 9 -10 Zalazla | Earth quack Essay in Urdu for Class 9 -10 Reviewed by Urdu Essay for All on فروری 06, 2022 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.