1. مہنگائی سے مراد اشیاء کی قیمتوں کا آمدن کے مقابلے میں بڑھ جانا یعنی آمدنی اتنی ہی ہے یا اس نسبت سے نہ بڑھے جس نسبت سے اشیاء کی قیمتیں بڑھ جائیں۔
2. معاشیات کی زبان میں اس کی تعریف یوں کی جاتی ہے کہ "زر کی بہت زیادہ مقدار کے مقابلے میں اشیاء کی بہت بڑی مقدار کا حاصل ہونا "مہنگائی کہلاتا ہے.
3. مہنگائی کے اسباب کی بات کی جائے تو ڈالر کی قدر میں اضافہ، بے شمار ٹیکسوں کا نفاذ، ذخیرہ اندوزی ،رسد میں رکاوٹ، مہنگے سود پر بے دریغ لیے گئے غیر ملکی قرضہ جات ،حکومتی اخراجات ،معاشی خسارہ پورا کرنے کے لیے نئے نوٹ چھاپنا اور دولت کی غیر مساوی تقسیم مہنگائی کے اسباب ہیں۔
4. میں بھی ہمارے معاشرے کا وہ ناسور ہے جس نے معاشرے کو اندر ہی اندر کھوکھلا کر دیا ہے.
5. پاکستان میں گزشتہ سال مہنگائی کی شرح 9.04فیصد رہی آٹے کی قیمتوں میں 50 سے 60 فیصد چینی میں 20 سے 30 فیصد دالیں 25 سے 40 فیصد کوکنگ آئل، گوشت، دودھ اور چاول کی قیمتوں میں دس فیصد تک اضافہ کیا گیا۔
6. انتظامی اداروں میں موجودہ پرائس کنٹرول کمیٹیا ں بھی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہیں.
7. معاشرے میں مہنگائی کے منفی اثرات مرتب ہوتے دکھائی دیتے ہیں نوجوان طبقہ جسے مستقبل کا معمار کہا جاتا ہے چوری، ڈکیتی یا لوٹ مار جیسے جرائم میں ملوث نظر آتے ہیں سردست پوری نسل تباہی کی طرف گامزن دکھائی دیتی ہے ۔
8. مہنگائی کی عفریت نے پورے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھا ہے معاشرے کا ہر طبقہ اس سے متاثر نظر آتا ہے.
9. سوشل میڈیا ایپ پر مہنگائی کے ہاتھوں خودکشی کرنے والوں کی شہ سرخیاں یہ معاشرے میں لوگوں لوگوں کے نفسیاتی دباؤ کو بڑھاتی نظر آتی ہیں ۔ 10. ضرورت اس امر کی ہے کہ ان تمام مسائل کو حکومت وقت بہترین اور فکر اور تدبر سے سے حل کرنے کی کوشش کرے۔ |
کوئی تبصرے نہیں: