حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیدائش اور پرورش
 |
1. رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عام الفیل کے ماہ ربیع الاول میں پیر کے دن عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں اس دنیا میں تشریف لائے .
2. آپ کا نام محمد آپ کے دادا حضرت عبدالمطلب نے رکھا تھا۔
3. آپ کے والد ماجد حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ کا 25 برس کی عمر میں اس وقت انتقال ہوا جب کہ ابھی آپ شکم مادر میں ہی تھے.
4. حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ نے ایک باندی حضرت ام ایمن رضی اللہ تعالی عنہا، پانچ اونٹ اور ایک بکریوں کا گلہ ترکہ میں چھوڑا۔
5. آپ کی والدہ ماجدہ کا نام حضرت آمنہ رضی اللہ تعالی عنہا ہے. حضرت حلیمہ سعدیہ اور حضرت ثوبیہ رضی اللہ تعالی عنہما آپ کی رضاعی مائیں ہیں.
6. دو سال چند ماہ تک آپ حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ تعالی عنہا کے پاس رہے.
7. اس کے بعد چھ برس کی عمر تک آپ اپنی والدہ ماجدہ کی پرورش میں رہے۔
8. والدہ ماجدہ کے انتقال کے بعد آپ کے دادا حضرت عبدالمطلب رضی اللہ تعالی عنہ نے آپ کی پرورش کی۔
9. جب ان کی موت کا وقت قریب آیا تو انہوں نے حضرت ابو طالب رضی اللہ تعالی عنہ کو آپ کی پرورش کی وصیت فرمائی.
10. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے چچا حضرت ابو طالب رضی اللہ تعالی عنہ کے پاس آئے تو آپ کی عمر آٹھ سال دو ماہ کچھ دن تھی آپ کی شادی تک آپ اپنے چچا کی کفالت میں رہے .. |
کوئی تبصرے نہیں: