recent posts

Be rozgari Urdu essay| unemployment Urdu essay

بے روزگاری

1. بےروزگاری کا مطلب ہے کہ معاشرے میں ایسے لوگوں کا موجود ہونا جو کام کرنے کی اہلیت بھی رکھتے ہو مگر مناسب مواقع فراہم نہ ہونے کی وجہ سے کام سے محروم ہیں۔

2. نوجوان طبقہ ہر قوم کا اثاثہ سمجھے جاتے ہیں جو قوم اور ملک کی ترقی میں اہم اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہیں بلکہ معاشرے کو اخلاقی اقدار, سماجی, ثقافتی اور تخلیقی ذہنوں سے روشناس کرواتے ہیں.

3. دنیا کے بڑے ملکوں کی ترقی کا راز تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوانان مملکت میں ہی ہے لیکن ہمارے ملک پاکستان میں انہی نوجوانوں کی بے روزگاری ایک المیہ بن چکا ہے.

4. بے روزگاری کے باعث معاشرے میں برائیاں دھوکہ دہی, بھوک ,نا انصافی, عدم مساوات جیسی خرابیاں بڑھتی جا رہی ہیں.

5 پاکستانی عوام پچھلے کئی سالوں سے اس کی بہترین مثال بنے ہوئے ہیں.

6. موجودہ سروے کے مطابق پاکستان میں 4 ملین سے زیادہ لوگ ایسے ہیں جو بالکل بے روزگار ہیں جو کبھی بھی جرائم پیشہ جواری یا شرابی افراد کی لسٹ میں آکر ملک کی دیمک بن سکتے ہیں۔

7. اس وقت ایک عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے والے ملکوں میں پاکستان146 نمبر پر ہے.

8. جو بگڑتی ہوئی معیشت اور بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کی طرف ایک کھلا اشارہ ہے ۔

9. یہی وجہ ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے قرضوں کامحتاج ہے۔

10. طلبہ بھاری فیس اور ان تھک محنت کے بعد جو ڈگری حاصل کرتے ہیں افسوس تو یہ ہے کہ ان کی اتنی محنت اور اتنی فیسوں کا کوئی مثبت نتیجہ بھی نہیں ان کے متعلقہ شعبوں میں روزگار نہ ملنے پر نوجوان مایوسی کا شکار ہیں۔


Be rozgari Urdu essay| unemployment Urdu essay Be rozgari Urdu essay| unemployment Urdu essay Reviewed by Urdu Essay for All on فروری 10, 2022 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.