recent posts

Benefits of knowledge|Ilm key faedy Urdu essay

علم کے فائدے

علم کے معنی,
علم عربی زبان کا لفظ ہے اس کے معنی جاننا اور آگاہ ہونے کے ہیں علم کی طلب عبادت ہے اس میں مصروف رہنا جہاد ہے اور علم سکھایا تو صدقہ ہے۔

علم دوست ہے۔

علم ایک اچھے دوست کی طرح ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے علم ایک ہتھیار ہے جو آپ کی حفاظت کرتا ہے علم ایک خزانہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہو سکتا ،علم ایک لا فانی دولت ہے ، نہ خرچ ہوتی ہے نہ گھٹتی ہے دنیا کی ہر چیز فانی ہے ہر عروج کو زوال ہے ہر آباد کو برباد ہونا ہے ہر نفس کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے دن کے ساتھ رات صبح کے ساتھ شام روشنی کے ساتھ اندھیرا غم کے ساتھ خوشی زمین کے ساتھ آسمان ۔ امیری کے ساتھ غریبی تندرستی کے ساتھ بیماری غرضیکہ دنیا کی ہر چیز کو ایک نہ ایک دن ختم ہو جانا ہے لیکن علم ایک ایسی لازوال نعمت خداوندی ہے جس کو جتنا خرچ کیا جائے اتنا ہی بڑھتا ہے کبھی کم یا ختم نہیں ہوتا۔

فضیلت علم۔
ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے
1. انسانوں کو فرشتوں پر برتری صرف علم کی وجہ سے حاصل ہوئی ۔
2. علم حاصل کرو چاہے تمہیں چین بھی جانا پڑے.
3. علم خزانے کی کنجی ہے.
4.جہاں تک ہوسکے دوسروں کو علم سکھاؤ اور سیکھو.
5. ماں کی گود سے قبر تک علم حاصل کرو.
6. جب ایک طالبعلم علم کی تلاش میں گھر سے نکلتا ہے تو فرشتے اس کے راستے میں اپنے پر بچھا دیتے ہیں۔
7. علم ہی ہے جو انسان کے مرنے کے بعد بھی دنیا میں اس کے لئے صدقہ جاریہ بن کر دنیا میں رہ جاتا ہے۔

علم کے فائدے۔

جس کے پاس علم ہوتا ہے اس کے سب دوست ہوتے ہیں علم انسان کو عقل و شعور ،تمیز اور عاجزی سکھاتا ہے اسلام میں اس کی بڑی اہمیت ہے علم کے بغیر انسان دوسروں کا محتاج ہو جاتا ہے علم کے ذریعے انسان مشکلات اور خطرات کا مقابلہ کر سکتا ہے تعلیم یافتہ انسان اپنے علم کے ذریعے اندھیروں میں بھی اپنا راستہ تلاش کر لیتا ہے جبکہ ان پڑھ شخص اندھیروں میں بھی ٹھوکریں ہی کھاتا رہتا ہے شائستگی تحمل مزاجی اور مزاج کی خوبصورتی علم کی بدولت ہے سب سے بڑھ کر یہ شرف انسانیت کا شعور صرف علم کی وجہ سے ملا ہے جن قوموں نے علم حاصل کیا انہوں نے اپنی نسلوں کو غلامی اور محتاجی سے آزاد کروا لیا۔

معاشرتی فائدے۔

علم کی بہت سی شاخیں ہیں فزکس، بیالوجی، میتھس، کیمسٹری، عمرانیات ،شہریت اور اسلامیات وغیرہ ان تمام شاخوں نے ہمیں علم کا سمندر عطاء کیا ہے۔
علم کے ذریعے ہی بیماریوں کا یہ علاج دریافت ہوا کھاد اور بیچ کی ترقی نے اجناس کی کمی کو دور کیا۔جہازوں نے فاصلہ کم کر دیا یا نی نی مشینوں نے زندگی کو آسان بنا دیا یا بجلی اور گیس میں زندگی کے اندھیروں کو روشنی میں تبدیل کر دیا یا ٹی وی موبائل اور کمپیوٹر اس دور کی جدید ایجادات ہے ہے جو علم کی بدولت معاشرے میں ترقی کا سبب بنی ہیں
غرض قرون اولیٰ کے مسلمان علمی میدان میں سب سے آگے تھے جب ھی قیصر و کسریٰ ہمارے باج گزار تھے ۔
ہمارے اسلاف نے ہمارے لیے روشن مثالیں چھوڑی ہیں مگر ہم اپنی نجی اور ذاتی مفاد میں پھنس گئے ہیں ہمیں چاہیے کہ علم حاصل کریں اور دنیا میں آنے کے مقصد کو نہ بھولیں۔
آخر میں دعا ہے ۔
رب زدنی علما
https://youtu.be/9RAU80HmKy8

Benefits of knowledge|Ilm key faedy Urdu essay Benefits of knowledge|Ilm key faedy Urdu essay Reviewed by Urdu Essay for All on فروری 14, 2022 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.