recent posts

Importance of the sun| soraj ki ahmiyat Urdu essay

سورج

1. نظام شمسی میں سورج ایک ستارہ ہے یہ ہماری زمین سے لاکھوں گنا بڑا ہے.

2. سورج روشنی اور حرارت کا سب سے بڑا ذریعہ ہے سورج کی روشنی اور حرارت شمسی توانائی کہلاتی ہے.

3. سورج بنیادی طور پر ہائیڈروجن اور ہیلیئم پر مشتمل ہے.

4. سورج کی نظر آنے والے حصے بنیادی طور پر دو حصوں پر مشتمل ہے یہ مختلف اقسام کی گرم گیسوں سے بنا ہوا ایک دائرہ ہے.

5. سورج فجر کے وقت طلوع ہوتا ہے اور شام کو مغرب میں غروب ہو جاتا ہے .

6. سورج کی روشنی سے ہم وائٹ من ڈی حاصل کرتے ہیں جو انسانی صحت اور تندرستی کے لیے بہت اہم ہے.

7. شمسی توانائی کی وجہ سے زمین پر زندگی کا وجود ہے سورج جو توانائی ہم تک پہنچ جاتا ہے یہ تمام جانداروں کے اجسام کی نشونما اور افزائش نسل کے لیے ضروری ہے ۔

8. شمسی توانائی پودوں کی غذا اور نشونما میں استعمال ہوتی ہے جانور پودوں کو غذا کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور ہم انسان پودوں اور جانوروں دونوں کو ہی بطور غذا استعمال کرتے ہیں۔

9. شمسی توانائی سے ہی پہاڑوں پر جمی برف کے دریاؤں کی روانی کا سبب بنتی ہے جو جانداروں کی حیات کے لئے ضروری ہے۔

10. سورج کی حرارت صحیح کسان کی محنت رنگ لاتی ہے اگر حرارت نہ ملے تو کھیتیاں نا اگیں نا پک کر تیار ہوں ۔
الغرض سورج کی روشنی سے اس کائینات میں زندگی ہے
Importance of the sun| soraj ki ahmiyat Urdu essay Importance of the sun| soraj ki ahmiyat Urdu essay Reviewed by Urdu Essay for All on فروری 08, 2022 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.