recent posts

Rainy season|Barsaat ka mousam Urdu essay

برسات کا موسم

. بارش قدرت کا بہترین انعام ہے یہ وہ موسم جس میں خدا جانے کتنے دلوں کو چین اور راحت حاصل ہوتی ہے۔

2. پاکستان کے باشندے بہت خوش قسمت ہیں کیونکہ یہاں رہنے والوں کے لیے گرمی ,سردی ,خزاں ,بہار اور برسات تمام موسم بی نعمت ہیں ہمارے ملک میں برسات کا موسم بہت نفع بخش ہوتا ہے یہ موسم سخت ترین گرمی کے بعد شروع ہوتا ہے۔

3. پندرہ جون سے 15 اکتوبر تک برسات کا موسم مانا جاتا ہے اس میں چرند،پرند اور درندے سبھی بشمول انسان کے فائدے حاصل کرتے ہیں۔

4. برسات کا موسم سب سے زیادہ کسان کے لئے منافع بخش ہے برسات سے زمین نرم ہو جاتی ہے اور پھر کسان کے لئے بیج بونا آسان ہو جاتا ہےزرا سی محنت سے زمین کہلانے لگتی ہے اور ہر طرف سبزہ ہی سبزہ دکھائی دیتا ہے۔

5. ندی نالے پر جوش دکھائی دیتے ہیں بارش قدرت کا بہترین عطیہ ہے قدرت کی نعمتوں میں سے بڑی نعمت پانی ہے اس سے ہم لوگ صلی اگاتے ہیں سبزیاں پیدا ہوتی ہیں اور پھل حاصل کرتے ہیں ہیں ۔

6. برسات کو انسانوں اور حیوانوں کے ساتھ ساتھ پیڑ اور پودوں کی زندگی بھی کہا جاتا ہے۔

7. برسات کے پانی کو جمع کرکے نہریں نکالی جاتی ہیں جن کی وجہ سے پانی کی رسائی میں آسانی ہوتی ہے.

8. پھل درختوں پر جو بن بن کر انھیں مزین کر دیتے ہیں ہر سمت ہریالی ہی ہریالی نظر آتی ہے۔

9. حد سے زیادہ بارش ہو جائے تو گاؤں کے گاؤں بہےجاتے ہیں کہیتوں میں تباہی برپا ہو جاتی ہے دریاؤں میں طغیانی آجاتی ہے.

10. مویشی اور اسباب خانہ داری بہے جاتے ہیں شہروں میں بھی خستہ حال مکان گر جاتے ہیں غرض بارش کبھی کبھی پریشانی کا باعث بھی بن جاتی ہے
Rainy season|Barsaat ka mousam Urdu essay Rainy season|Barsaat ka mousam Urdu essay Reviewed by Urdu Essay for All on فروری 07, 2022 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.