کتب بینی کے فوائد
. مطالعہ کتب ایک ایسا شوق ہے جو ہر صاحب علم کی زندگی کا ایک اہم حصہ ہے کتب بینی سے مراد کتابیں پڑھنا اور ان سے فائدہ اٹھانا ہے کتب بینی کے بے شمار فوائد ہیں۔
2. کتب بینی ہماری ناصح مشفق مخلص رہنما اور بہترین معلم ہے یہ ہمیں دنیا کے نشیب و فراز سے واقف کرواتی ہے خطرات اور مشکلات سے آگاہ کرتی ہے اور زندگی کے مشکل سفر کو آسان بنا کر منزل مقصود تک پہنچا تی ہے۔
3. ان کتابوں کے مطالعے سے ہی ہم اپنی تاریخ کو سمجھ سکتے ہیں کتاب وہ خزانہ ہے جس کے ذریعہ ہم اپنے بزرگوں سے ملتے ہیں جو ہمارے لئے علم کے خزانے کتابوں کی صورت میں محفوظ کر گئے ہیں انہوں نے اس دنیا کو دیکھا اور آزمایا اور دنیا کے تجربہ سے جو سیکھا وہ رقم کر دیا۔
4. اس کتاب کے ذریعہ یہ میں اپنے دین کو سمجھنے میں آسانی ہوئی ہمارے بزرگوں نے عمل کی خاک چھانیں گھاٹ گھاٹ کا پانی پیا اور قوانین قدرت کا مطالعہ کیا۔
5. برسوں کے غور و خوص کے بعد فطرت کے درپردہ راز دریافت کیے جنہوں نے تحقیق و تفتیش کے میدان میں سر دھڑ کی بازی لگا دی۔
6. تجربات کے بعد فلاح و بہبود کے راستے عوام الناس کے لئے کتاب کی صورت میں چھوڑ دیے.
7. کتاب ہماری سچی دوست رفیق حقیقی ہے ہماری تنہائی کی مونس اور رنج و غم کی شریک ہے۔
8. کتاب ایک ایسا دوست ہے جو سفر میں حضر میں دن میں رات میں ہر جگہ ہر حال میں ہماری مدد کے لئے تیار رہتی ہے جب چاہیں اٹھائیں اور پڑھ لیں۔
9. زندگی کا کوئی بھی شعبہ ہو خواہ کاروبار صنعت و حرفت لین دین ہو یا دینی علم ہر جگہ کتاب ہمارا ساتھ دیتی ہے۔
10 کوئی معاملہ ایسا نہیں جہاں ہم اس کے محتاج نہیں
ہم نشینی اگر کتاب سے ہو
اس سے بہتر کوئی رفیق نہیں
Kutub beeni key fawaid | benefit of book reading
Reviewed by Urdu Essay for All
on
فروری 06, 2022
Rating:
Reviewed by Urdu Essay for All
on
فروری 06, 2022
Rating:

کوئی تبصرے نہیں: