1. پاکستان میرا ملک ہے۔ اس کا پورا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے۔ پاکستان دنیا کی دوسری بڑی اسلامی مملکت ہے۔ یہ ملک 14 اگست 1947 کو وجود میں آیا اس کے دارالحکومت کا نام اسلام آباد ہے۔ 2. پاکستان کے چار صوبے ہیں پنجاب سندھ بلوچستان اور خیبر پختون خواہ.
3. آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ پنجاب ہے پنجاب کو پانچ دریاؤں کی سرزمین بھی کہتے ہیں۔
4. پاکستان کا دوسرا بڑا صوبہ سندھ ہے کراچی سندھ کا سب سے بڑا شہر ہے ۔کراچی پاکستان کی بندرگاہ کے لیے بھی مشہور ہے ۔
5. پاکستان کا تیسرا صوبہ خیبر پختونخواہ ہے جو اپنی بہادری اور مہمان نوازی کے لیے مشہور ہے.
6. پاکستان کا چوتھا صوبہ بلوچستان ہے یہ تمام پہاڑی علاقہ ہے۔ 7. میرے ملک کی قومی زبان اردو ہے پاکستان میں مختلف علاقائی زبانیں جیسے پنجابی، سندھی، بلوچی اور پشتو بھی بولی جاتی ہے مگر ہر صوبے کے لوگ اپنے ملک سے بہت پیار کرتے ہیں۔ 8. پاکستان کا تصور سب سے پہلے علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ نے پیش کیا تھا اور قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ اس ملک کے بانی ہیں۔ 9. قائد اعظم نے بہت جدوجہد اور محنت کے بعد ایک آزاد ریاست پاکستان کو حاصل کیا تاکہ ہم آزادی کے ساتھ زندگی بسر کر سکیں۔ 10. میری دعا ہے کہ اللہ تعالی پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے آمین۔ |
کوئی تبصرے نہیں: