recent posts

Achy akhlaq essay in Urdu|اچھے اخلاق اردو مضمون


اچھے اخلاق

1. اچھے اخلاق سے مراد انسانی صفات، عادات اور کردار کے وہ پہلو ہوتے ہیں جو انسان کو فضیلت عطاء کرتے ہیں اور جن کی بناء پر انسان کو اشرف المخلوقات ہونے کا شرف حاصل ہوا ہے۔
2. ان صفات کو مختلف ناموں سے جانا جاتا ہے جیسے کہ اخلاق حسنہ: یعنی ظاہری اور باطنی خوبصورتی کا مجموعہ.
اخلاق حمیدہ: قابل تعریف
اخلاق عالیہ: بلند و برتر.
معروف اخلاق: مطلب انسانی فطرت جس سے آشنا ہے مانوس ہے۔
3. اخلاق حسنہ میں مندرجہ ذیل امور شامل ہوتے ہیں۔دیانت ،ایفائے عہد ،سچائی ،عدل و انصاف احترام قانون، کسب حلال ،ایثار وغیرہ۔
4. یہ وہ امور ہیں جنہیں اسلام نے اپنانے کا حکم دیا ہے اور جن کو اختیار کرنے اور جن پر عمل کرنے سے انسان اللہ اور اللہ والوں کے رنگ میں رنگ جا تا ہے جسے قرآن پاک نے صبغتہ اللہ کہا ہے ۔ یہ ادائیں اللہ کی پسندیدہ ہیں اور ان اداؤں کو اپنانے والے اللہ کے پیارے کہلاتے ہیں.
5. دراصل ان عادات اور خصائص کے سانچے میں ڈھل جانے والے صحیح معنوں میں انسان کہلانے کے مستحق ہوتے ہیں اور ایسے لوگوں پر اللہ کی رحمتیں اور انوار کی بارش ہوتی ہے۔
6. ہر انسان میں اچھے اخلاق کا ہونا بہت ضروری ہے انسان جس کی وجہ سے ہی انسانیت کی معراج پر پہنچ سکتا ہے.
7. انسان کی ذاتی خوبیوں میں سب سے بڑی خوبی اعلی اخلاق ہے ایسے شخص کو سبھی پسند کرتے ہیں جو اخلاق کا پیکر ہو.
8. جو دوسروں کے ساتھ پیار ہمدردی اور خلوص ظ اور محبت کے ساتھ پیش آئے اور ان کی قدر کرے اسے اچھے اخلاق کا مالک کہا جاتا ہے۔
9. انسان کو چاہیے کہ وہ اپنی انا سے چھٹکارا حاصل کریے اور سب کے ساتھ عاجزی و انکساری اور نرمی کے ساتھ پیش آئے جب کسی سے ملے تو کشادہ پیشانی اور فراخدلی سے پیش آئے.
10. دل سے تعصب اور نفرت جیسے منفی جذبوں کو نکال کر سب کے کام آنا ہی بہادری ہے اپنے لئے جینا کوئی بہادری نہیں بااخلاق لوگ تو دوسروں کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں اور اللہ بھی ایسے لوگوں کو پسند فرماتا ہے.

Achy akhlaq essay in Urdu|اچھے اخلاق اردو مضمون Achy akhlaq essay in Urdu|اچھے اخلاق اردو مضمون Reviewed by Urdu Essay for All on اپریل 10, 2022 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.