recent posts

منتخب احادیث کا ترجمہ



حدیث نمبر 1۔
انمل اعمال بنیات وانما لکل آمریء مانوی
ترجمہ۔
بلاشبہ اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے اور یقینا انسان وہی کچھ پائے گا جس کی اس نے نیت کی ہو گی۔

حدیث نمبر 2
بعثت لاتمم حسن الاخلاق
ترجمہ۔۔
مجھے عمدہ اخلاق کی تکمیل کیلئے مبعوث کیا گیا۔


حدیث نمبر 3۔
لا یومنو احدکم حتیٰ اکون احب الیہ من والدہ وولدہ والناس اجمعین۔

ترجمہ۔
تم میں سے کوئی شخص کامل مومن نہیں ہو سکتا جب تک وہ مجھے اپنی ماں باپ اولاد اور تمام لوگوں سے محبوب نہ سمجھے

حدیث نمبر 4 ۔
لا یومنو احدکم حتی یحبُ لاخیہ ما یحب لنفسہ
ترجمہ۔
تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک کامل مومن نہیں ہو سکتا جب تک وہ اپنے بھائی کیلئے وہی چیز پسند نہ کرے جو اپنے لئے پسند کرتا ہے۔

حدیث نمبر 5۔
المسلمون من سلم المسلمون من لسانہ ویدہ ۔
ترجمہ۔
حقیقی مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ رہیں۔

حدیث نمبر 6۔
لا یرحم اللہ من لا یرحم الناس۔
ترجمہ۔
اللہ تعالی اس شخص پر رحم نہیں فرماتا جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا۔

حدیث نمبر 7۔
کل مسلم و المسلمین حرام دمہ ومالہ وعرضہ
ترجمہ۔
ایک مسلمان کا سب کچھ دوسرے مسلمان پر حرام ہے اس کا خون اس کا مال اور اس کی عزت و آبرو۔

حدیث نمبر 8۔
ما عال من اقتصد
ترجمہ۔
وہ محتاج نہ ہوا جس نے میانہ روی اور اعتدال کی روش اختیار کی۔

حدیث نمبر 9۔
من سلک طریقا یطلب فیہ علما سلک اللہ بہ طریقا من طرق الجنہ
ترجمہ۔
جو شخص ایسے راستے پر چلا جس میں وہ علم کا متلاشی ہو تو اللہ اسے جنت کی راہ پر ڈال دے گا۔

حدیث نمبر 10 ۔
المؤمنون اخوہ المومن کلجسدالواحد ان اشتکی شیئا من وجد الم ذالک فی سائر جسدہ
ترجمہ۔
مومن مومن کا بھائی ہے ایک جسم کی طرح ہے کہ اگر اس کے کسی ایک حصے کو کوئی تکلیف پہنچے تو اس کا درد اس کے تمام بدن میں محسوس ہوتا ہے

منتخب احادیث کا ترجمہ منتخب احادیث کا ترجمہ Reviewed by Urdu Essay for All on مارچ 01, 2022 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.