https://youtu.be/ltXC6E7OYHY
یوم خواتین
اس تحریک کا آغاز 8 مارچ 1907 میں نیویارک کی ایک لباس ساز کمپنی کی صنعت سے وابستہ ہزاروں خواتین نے کیا کیا انہوں نے اپنے حقوق کے لیے آواز کو بلند کیا۔
2. ان عورتوں کا مطالبہ تھا کہ عورتوں کو مردوں کے مساوی کام کی اجرت دی جائے اور وہ بنیادی خوب جو ایک کام کرنے کی جگہ مردوں کو حاصل ہوتے ہیں عورتوں کو بھی برابر حقوق دیے جائیں.
3. پولیس نے ان تمام خواتین پر بدترین لاٹھی چارج کیا اور کئی خواتین کو گرفتار کر کے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا.
4. انیس سو دس میں سوشلسٹ خواتین کی عالمی کانفرنس کے موقع پر سترہ ممالک سے ایک سو سے زیادہ خواتین نے شرکت کی اور اس کانفرنس میں مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ہر سال 8 مارچ کو کام کرنے والی خواتین کے عالمی دن کے طور پر منایا جائے گا.
5. پہلی بار ڈنمارک جرمنی اور سوئزر لینڈ میں خواتین کا عالمی دن منایا گیا اور ابتدا میں اس دن کو ورکنگ وومن ڈے کی مناسبت سے منایا گیا.
6. 1975 میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام عالمی سطح پر خواتین کا سال منایا گیا اور طے ہوا کہ ہر سال عالمی سطح پر خواتین کا دن منایا جائے گا.
7. 1977 میں اقوام متحدہ نے اس دن کو منانے کی منظوری دے دی اور تمام رکن ممالک کو پابند کیا کہ وہ اس دن کو منانے کے پابند ہیں۔
8. اس وقت پاکستان کی عورت کو جن مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان میں تعلیم تعلیم کا فقدان کم عمری کی شادیاں اور جائیداد میں حق نہ ملنا مردوں کی نسبت کام کی اجرت کا کم ملنا اور گھریلو تشدد اور کام کی جگہ پر ہراساں کرنا شامل ہے.
9. پاکستان میں ایک اچھی بات یہ ہوئی ہے کہ گزشتہ سالوں میں خواتین کے حقوق کے لیے قانون سازی میں کسی حد تک بہتری آئی ہے.
10. کیونکہ پاکستان ایک اسلامی مملکت ہے اس لئے ان مسائل کا حل اسلام میں مکمل طور پر بتا دیا گیا ہے پاکستان ان تمام مسائل سے بخوبی بہتری کی طرف آ سکتا ہے کیونکہ اسلام ایک ایسا دین ہے جس میں مساوات کا درس دیا گیا ہے اور سب کو برابری کا حق حاصل ہے ۔
8th march women's day Urdu essay
Reviewed by Urdu Essay for All
on
مارچ 01, 2022
Rating:
Reviewed by Urdu Essay for All
on
مارچ 01, 2022
Rating:

کوئی تبصرے نہیں: