1. قائد اعظم کا نام محمد علی جناح تھا وہ کراچی میں پیدا ہوئے اور یہی ابتدائی تعلیم پائی میٹرک کا امتحان پاس کرنے کے بعدوہ انگلستان گئے وہاں سے بیرسٹر بن کر واپس ہندوستان تشریف لائے ۔
2. محمد علی جناح ملک اور قوم کے سچے ہمدرد اور خیر خواہ تھے.
3. جب بھارت اور پاکستان ایک ملک تھا اور اس پر انگریزوں کی حکومت تھی ہندوؤں اور مسلمانوں نے ایکاکر لیا کہ انگریزوں کو اپنے ملک سے نکال چھوڑیں گے چنانچہ وہ مل کر ملک کی آزادی کے لئے کوشش کرنے لگے۔
4. ہندوؤں اور مسلمانوں کے اتفاق کی برکت سے انگریز دب گئے۔
5. یہ دیکھ کر ہندو نے اکیلے ہی حکومت پر قبضہ کرنے کی تیاریاں شروع کردیں.
6. مسلمانوں نے جب یہ دیکھا تو انہوں نے اپنی آزادی کے لیے علیحدہ کوشش شروع کر دی.
7. اس موقع پر قائد اعظم نے مسلمانوں کو مسلم لیگ کے جھنڈے تلے جمع کیا قائداعظم نے ہندو کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی کوشش کی مگر ہندو کسی طرح نہ مانے.
8. آخرکار قائداعظم نے مطالبہ کیا کہ ملک کو دو حصوں میں تقسیم کر کے ایک حصہ مسلمانوں کو دیا جائے اور دوسرا ہندوؤں کو.
9 ہندو نے اس کی سخت مخالفت کی مگر آخر کار انہیں یہ تجویز مانی پڑی 14 اگست 1947 کو انگریزوں نے ہندوستان کو دو حصوں میں تقسیم کر کے ہندوؤں اور مسلمانوں کے سپرد کر دیا.
https://youtu.be/D53MOvCCYio 10. مسلمانوں نے اپنے حصے کے ملک کا نام پاکستان رکھا قائد اعظم پاکستان کے پہلے گورنر جنرل مقرر ہوئے کئی سال کی لگاتار محنت کی وجہ سے قائد اعظم کی صحت بہت خراب ہوچکی تھی چنانچہ 11 ستمبر 1948 کو ہمیشہ کے لئے اس دنیا سے رخصت ہو گئے ۔ قائد اعظم کا مزار کراچی میں ہے لوگ اکثر وہاں جاتے ہیں اور ان کے حق میں دعا کرتے ہیں قائداعظم پر اللہ کی رحمت ہو ۔ |
کوئی تبصرے نہیں: