 |
1. تندرستی ہزار نعمت ہے دنیا کی نعمتوں کا مزہ تندرستی کے ساتھ ہے ۔
2. بیمار آدمی کو لذیذ کھانے بھی بہت مزا معلوم ہوتے ہیں اگر کسی شخص کے پاس دولت ہو مگر تندرستی نہ ہو تو وہ دولت اس کے لئے بیکار ہے تندرست آدمی محنت کرکے دولت کما سکتا ہے اس لیے تندرستی ہی اصل دولت ہے.
3. تندرست رہنا کوئی مشکل کام نہیں اس کے لئے صحت کے اصولوں پر چلنا چاہیے صحت کے اصول بہت سیدھے اور آسان ہین اور ان پر آسانی سے عمل ہو سکتا ہے.
4. تندرستی کے لیے جسم اور لباس کی صفائی ضروری ہے. ہر روز نہآئیے ،دانت صاف رکھیں اور ناخن بڑھنے نہ دیں صاف ستھرا لباس پہنیں اپنے کمرے اور مکان کی صفائی کا خاص خیال رکھیے بیماری کے جراثیم گندگی میں پھیلتے اور بڑھتے ہیں۔
5. تندرستی کے لیے صحت مند غذا بھی ضروری ہے کھانا ضرورت کے مطابق اور وقت پر کھانا چاہیے نہ اتنا کم کھائے کہ پیٹ میں چوہے کودتے رہیں اور نہ ہی اتنا زیادہ کے پیٹ پھٹنے لگے۔
6. بہت سی بیماریاں صرف زیادہ یا غیر صحت مند غذا کھانے سے پیدا ہوتی ہیں.
7. تندرست رہنے کے لئے تازہ اور صاف ہوا بھی ضروری ہے اپنے کمرے کی کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھئے تاکہ تازہ ہوا آتی رہے .
8. کھلے میدان میں ہر روز تھوڑی سی ورزش کیجئے صبح کی ہوا خوری بھی صحت کے لیے بہت مفید ہے.
9. محنت اور کام بھی صحت کو قائم کرتے ہیں کام کے وقت کام کیجئے اور آرام کے وقت آرام رات کو جلدی سو جانا چاہیئے تاکہ دن بھر کی محنت کے بعد جسم کو آرام ملے صبح سویرے اٹھنا صحت کے لیئے مفید ھے.
10. جینے کا مزہ صرف صحت سے ہے صحت کے بغیر انسان کوئی کام اچھی طرح نہیں کر سکتا کوئی کامیابی اور ترقی نہیں ہو سکتی اس لیے صحت کا خیال رکھنا چاہیے اور اس کی قدر کرنی چاہیے ۔ |
https://youtu.be/ygiK9TDFHLA
کوئی تبصرے نہیں: