recent posts

Different names of rope |rassi KY mukhtalif naam

رسی کے مختلف نام
1.رسی ہندو زبان کا لفظ ہے جس کے معنی موٹی ڈوری کے ہیں عربی زبان میں رسی کو حبل اور انگریزی میں rope کہا جاتا ہے .
رسی کو بلحاظ استعمال مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے۔


2. مثلا گھوڑے یا گھوڑی کو جب چڑھنے کے لیے چھوڑا جاتا ہے تو اس ڈر سے کہ وہ بھاگ نہ جائیں اس کی اگلی ٹانگوں میں رسی باندھ دیتے ہیں دھگنا کہتے ہیں۔

3. گھوڑے کو جب تھان پر باندہتے ہیں تو اگلی اور پچھلی ٹانگوں میں جو رسیاں باندھ دی جاتی ہیں وہاں "اگاڑی" اور" پچھاڑی" کہلاتی ہیں.
گھوڑے کی پیٹھ پر بیٹھ کر سوار جو رسی پکڑ تا ہے وہ" لگام" کہلاتی ہے۔

4. گھوڑا یا گھوڑے جو تانگے اور بگھی میں جتے ہوتے ہیں اور رسی" راس' کہلاتی ہے. گھوڑے کو جب سائس سدھارنے کے لیے پکڑتا ہے تو اس کو کاوا پھرانہ کہتے ہیں اور اس رسی کو جو سائس پکڑتا ہے" باگ دوڑ "کہلاتی ہے۔

5. بیل کے نتھنوں میں جو رسی ڈالی جاتی ہے اسے "نتھ" بولتے ہیں اسی لیے بیل کو"نتھا ",ہوا بھی کہا جاتا ہے اس کو "مہرا "بھی کہتے ہیں اور اس کے بعد ہی بیل کو کولہو یاریہٹ وغیر میں جوتا جاتا ہے ۔

6. اونٹ کی ناک میں نکیل ہوتی ہے اور اس میں جو رسی بندھی ہوتی ہے اس کو "مہار "کہتے ہیں.

7. اور کنویں سے بڑے ڈول کو یا ریہٹ کو جب بیل کھینچتے ہیں اس میں جو موٹارسہ استعمال ہوتا ہے اسے "برتھ "یا "رتھ " بولتےہیں۔

8. چارپائی میں جو رسی استعمال ہوتی ہے اسے "بان" کہتے ہیں اور چارپائی کے پائنتی میں جو استعمال ہوتی ہے اسے" ادوائن" کہتے ہیں.

9. پھانسی کے لیے استعمال ہونے والی رسی کو "پھندہ" بولتے ہیں.

10. کپڑے سکھانے کے لیے جو رسی باندھی جاتی ہے اسے" الگنی" بولتے ہیں
https://youtu.be/cgyBpCnq3Uk

Different names of rope |rassi KY mukhtalif naam Different names of rope |rassi KY mukhtalif naam Reviewed by Urdu Essay for All on فروری 18, 2022 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.