قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ
 |
1. پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ تھے.
2. آپ کا نام محمد علی جناح اور آپ کے والد کا نام جناح پونجا تھا.
3. آپ کی پیدائش 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں ہوئی.
4 آپ نے ابتدائی تعلیم سندھ مدرسۃ الاسلام سے حاصل کی .
5. اعلی تعلیم حاصل کرنی ہے آپ انگلستان تشریف لے گئے وہاں سے قانون کی ڈگری لے کر واپس آئے .
6. ہندوستان واپس آکر اپنے انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیار کی
7. آپ ایک بااصول اور محنتی وکیل تھے.
8. آپ نے ہندو مسلم اتحاد پر زور دیا مگر جلد ہی آپ کو اندازہ ہو گیا کہ یہ نا ممکن ہے .
9. کیونکہ کانگریس صرف ہندوؤں کے مفاد میں کام کرنا پسند کرتی تھی لہٰذا 1913 میں آپ نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔
10. آپ نے مسلم لیگ کو ازسرنو ترتیب دیا آپ کی کاوشوں سے بالآخر 14 اگست 1947 کو پاکستان وجود میں آگیا.
11. آپ پاکستان کے پہلے گورنر جنرل تھے آپ نے پاکستان کے لیے بہت کوششیں کیں تاکہ مضبوط ریاست بن جائے 11 ستمبر 1948 کو آپ کا انتقال ہو گیا آپ کا مزار کراچی میں ہے . |
کوئی تبصرے نہیں: