1. علامہ محمد اقبال ہمارے قومی ہیرو اور شاعر مشرق ہیں.
2. وہ 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔
3.انہوں نے سیالکوٹ میں ہی اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی۔اور مری کالی کالج سیالکوٹ سے ہی انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کیا اور وہ اعلی تعلیم کے لیے لاہور چلے گئے اس کے بعد انگلینڈ اور جرمنی گئے وہاں سے انھوں نے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
4. انہوں نے مسلم تمدن کی تعریف میں کئی نظمیں لکھیں اور مسلمانوں کو اپنی فکر انگیز شاعری کے ذریعے ان کا شاندار ماضی یاد دلایا۔
5. ان کی چند کتابوں کے نام بانگ درا، بال جبریل، پیام مشرق، اسرارخودی، جاوید نامہ اور ضرب کلیم ہیں۔
6. خطبہ الہ آباد کے جلسے میں انہوں نے پاکستان کا تصور پیش کیا۔
7. انہوں نے قائد اعظم سے مسلمانوں کی قیادت کو قبول کرنے کی درخواست کی۔
8. وہ واقعی عظیم رہنما تھے
9. علامہ اقبال کی وفات 21 اپریل 1938 کو ہوئی۔
10. آپ کو بادشاہی مسجد لاہور میں دفن کیا گیا
علامہ اقبال اردو مضمون ۔
Reviewed by Urdu Essay for All
on
جولائی 21, 2022
Rating:

کوئی تبصرے نہیں: