recent posts

اردو محاورات


1. شیر و شکر ہونا ---------گھل مل جانا

2. شگوفہ چھوڑنا--------- جھوٹی بات پھیلانا

3. شیخی کر کری کرنا --------غرور ٹوٹ جانا

4. شیر اور بکری کا ایک گھاٹ پر پانی پینا----- انصاف کا دور دورہ ہونا

5. طوطی بولنا --------- شہرت پانا

6. طبیعت کا غنی ہونا-------- سخی ہونا

7. عقل کے گھوڑے دوڑانا-------- بہت غور و فکر کرنا

8. عنقہ ہونا------ نایاب ہو نا۔

9. فاختہ اڑانا------------ مزے اڑانا

10. قافیہ تنگ کرنا----------- پریشان کرنا

11. کان پر جوں نہ رینگنا ---قطعی طور پر اثر نہ ہونا

12. کافور ہونا---------- غائب ہو جانا

13. لنگوٹی میں بھاگ کھلانا-------- غریبی میں عیش و عشرت

14. لہو لگا کر شہیدوں میں ملنا --------تھوڑا کام کر کے شہرت پانا

15. ماتھا ٹھنکنا ---------شک کرنا

16. منہ سے پھول جھڑنا -----------اچھی بات کرنا

17. موم کی ناک---------- اپنی کوئی رائے نہ رکھنا

18. میٹھی چھری----- بظاہر دوست حقیقت میں
دشمن

19. نو دو گیارہ ہونا ---------بھاگ جانا

20. ناک پر مکھی نہ بیٹھنے دینا......... نازک مزاج

21. وبال جان------ مصیبت بن جانا

22. ہوا سے باتیں کرنا-------- بہت تیز چلنا

23. ہاتھوں ہاتھ لینا ---------بہت مقبول ہونا

24. ہاتھ ملنا............. پچھتانا

اردو محاورات اردو محاورات Reviewed by Urdu Essay for All on اپریل 15, 2022 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.