https://youtu.be/NQT7O4je3uk
 |
1. گلوبل وارمنگ کیا ہے؟ گزشتہ چند سالوں میں گلوبل وارمنگ ایک اہم ماحولیاتی مسئلہ بن گیا ہے اگرچہ گلوبل وارمنگ کی بہت سی وجوہات ہیں انٹرنیٹ پر کتابوں یا مضامین میں ان سب وجوھات کو بتایا گیا ہے لیکن ایک عام آدمی ابھی بھی گلوبل وارمنگ کے معنی یا بنیادی معلومات سے ناواقف نظر آتا ہے۔
2. گلوبل وارمنگ بنیادی طور پر زمین کے موسمی حالتوں میں تبدیلی کا نام ہے فضا میں مختلف گیسوں کی موجودگی اور ان کی زیادتی کی وجہ سے سورج کی کرنیں زمین سے ٹکرانے کے بعد واپس خلاء میں نہیں جا پا رہی ہیں جس کی وجہ سے فضا کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اور نتیجتاً زمین کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اس عمل کو گلوبل وارمنگ عالمی تپش میں اضافہ کہتے ہیں۔
3. گلوبل وارمنگ کی بہت سی وجوہات انسان کی پیدا کردہ ہیں جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ بجلی کی پیداوار کو پورا کرنے کے لیے تیل یا گیس جلاتے ہیں جس کے نتیجے میں کاربن ڈائی آکسائیڈ فضاء میں جاتی ہے یہ سورج کی کرنوں کو واپس خلاء میں جانے سے روکتی ہے جو زمین سے ٹکرا کر یا پانی سے منعکس ہو کر واپس خلاء میں چلی جاتی ہے۔ان گیسوں کی وجہ سے وہ واپس نہیں جاتیں۔
4. دوسری بڑی وجہ گلوبل وارمنگ کی میتھین گیس ہے یہ گیس چاول کے کھیتوں سے پیدا ہوتی ہے خصوصاً جب چاول کے کھیتوں کو پانی لگایا جاتا ہے تو یہ گیس پیدا ہوتی ہے
5. تیسری وجہ جو گلوبل وارمنگ کی ہیں وہ زیادہ سے زیادہ آبی بخارات کا فضا میں جانا ہے زمین کی حرارت کی وجہ سے گلیشیر کا پانی فضا میں آبی بخارات کی شکل پر اڑ جاتا ہے اس قابل استعمال سورج کی کرنیں واپس نہیں جاتی اور زمین کا درجہ حرارت بڑھانے میں کارفرما ثابت ہوتی ہیں.
6 ۔گلوبل وارمنگ کی چوتھی اور آخری وجہ جنگلات کو کاٹا جانا ہے درختوں کی کمی کی وجہ سے آکسیجن کی مقدار کم ہو جاتی ہے کیونکہ درختوں کی خوراک کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس ہے درختوں کے کاٹے جانے سے کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کو جذب کرنے کا عمل ختم ہو جاتا ہے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ فضاء میں موجود رہتی ہے جس سے سورج کی خراب کرنیں زمین کی تپش اور درجہ حرارت میں اضافے کا سبب بنتی ہیں ۔
7. پاکستان میں گلوبل وارمنگ کو کنٹرول کرنے کے لئے بہت کم ٹیکنالوجی میسر ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں روز بروز اضافہ ہو جاتا ہے پاکستان میں سلسلہ کوہ ہمالیہ کے گلیشیر پگھلنے سے دریاؤں کے پانی میں اضافہ ہونے کا خطرہ رہتا ہے جس کے بعد بارشوں اور پھرسیلاب کا خطرہ لاحق رہتا ہے.
8. موسم کی بے جا تبدیلی زراعت کو متاثر کرتی ہے فصلوں اور درختوں کو نقصان کا اندیشہ غالب رہتا ہے.
9. ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کو گلوبل وارمنگ سے بچاؤ کے طریقے میڈیا کے ذریعے روشناس کرائے جائیں شجرکاری مہم اور اس کے فوائد پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی جائے .
10. قدرت نے ماحول اور آب و ہوا کے توازن کو قائم کیا ہوا ہے جب یہ توازن بگڑتا ہے تو کرہ ارض یعنی زمین پر تباہی آتی ہے اس زمین پر بسنے والے تمام لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس توازن کو قائم کر رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں. |
https://youtu.be/NQT7O4je3uk
کوئی تبصرے نہیں: