recent posts

منتخب آیات کا ترجمہ

https://youtu.be/R91rvgbdmeU
1. یایھا الذین آمنوا اتقوا اللہ وقولوا قولا سدیدا° یصلح لکم اعمالکم ایک جھلک ہوتی اللہ ورسولہ فقد فاز فوزا عظیما°

ترجمہ۔۔۔اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور درست بات کہا کرو(اللہ) تمہارے اعمال کو تمہارے لئے سنوار دے گا اور تمہارے گناہوں کو بخش دے گا اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے تو وہ عظیم الشان کامیابی حاصل کرتا ہے.

2. لقد کان لکم فی رسول اللہ اسوۃ الحسنہ°

ترجمہ۔۔بلاشبہ تمہارے لیے اللہ کے رسول کی زندگی میں بہترین نمونہ ہے۔

3. واعتصموا بحبل اللہ جمیعا ولا تفرقوا°

ترجمہ۔۔اور سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور جدا نہ ہونا۔

4. انا اکرمکم عنداللہ اتقاکم°

ترجمہ۔۔تم میں سے اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ معزز وہ ہے جو سب سے زیادہ پرہیزگار ہو۔

5. انا فی خلق السماوات والارض واختلاف اللیل والنھار لایات لاولی الالباب°

ترجمہ۔۔بلاشبہ آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے میں اور رات اور دن کے بدلتے رہنے میں اہل فکر کے لئے بڑی نشانیاں ہیں۔

6. لن تنالوا البر حتی تنفقون مما تحبون°

ترجمہ۔۔تم ہرگز نیکی کے مرتبہ کمال کو نہیں پا سکتے جب تک تم اپنی محبوب اور عزیز چیزوں کو اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرو۔

7. وما اتاکم الرسول فخذوہ وما نہاکم عنہ فانتہوا°

ترجمہ۔۔اور رسول کریم جو تمہیں عطا فرمائیں وہ لے لو اور جس سے تمہیں روکیں اس سے رک جاؤ۔

8. ان الصلاۃ تنہا عن الفحشائ والمنکر.

ترجمہ۔۔بلاشبہ نماز بے حیائی اور برائی سے روکتی ہے۔

9. ولا تکسب کل نفس الا اللہ علیہ اللہ تزرو وازرۃ وزر اخریٰ°

ترجمہ۔۔اور جو شخص بھی برا عمل کرے گا اس کا وبال اسی پر ہوگا اور کوئی بھی شخص دوسرے کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔

10. ان اللہ یامر بالعدل والاحسان°

ترجمہ۔۔بے شک اللہ عدل اور احسان کا حکم فرماتا ہے ہے۔

منتخب آیات کا ترجمہ منتخب آیات کا ترجمہ Reviewed by Urdu Essay for All on فروری 25, 2022 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.