recent posts

Mulla naseer uddin

ملا نصیر الدین

1. ملا نصیر الدین 1208 میں ترکی کے صوبےحشار میں واقع گاؤں"حورتو" میں پیدا ہوئے.

2. ان کے والد کا نام آفندی اور والد کا نام صدیق کا نام تھا .

3. ان کے والد مسجد کے پیش امام تھے والد کے انتقال کے بعد " اک شہر " نامی ایک شہر میں آباد ہو گئے تھے۔

4. حکایتوں اور اخلاقی محاوروں کی شکل میں بھی ان کے لطیفے لوگوں میں پسند کیے جاتے ہیں۔

5. ملا نصرالدین اپنی ذات کے اندر لطیفوں , چٹکلوں اور حاضر جوابیوں کی ایک دنیا آباد کیے ہوئے تھے۔

6. ان کی شہرت ترکی سے نکل کر پوری دنیا میں پھیل گئی تھی.

7. دنیا کی مختلف زبانوں میں ان کی حکایات کہانی اور قصوں کی کتب دستیاب ہیں.

8. ان کی خوبیوں کی وجہ سے ترک انہیں" حو جا" یعنی استاد کے نام سے پکارتے تھے.

9. ان کی وفات1284 میں ہوئی۔ ان کا مزار قونیہ کے نزدیک کسہیر نامی قصبے میں ہے۔

10. ان کے مزار پر ایک مضبوط دروازہ اور اس میں بڑا سا تالا ڈالا گیا جبکہ مزار کے چاروں طرف کی دیواریں غائب تھیں یہ ملا نصیر الدین کی خواہش اور آخری مذاق تھا۔

Mulla naseer uddin Mulla naseer uddin Reviewed by Urdu Essay for All on فروری 04, 2022 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.