recent posts

Lock down Urdu essay

لاک ڈاؤن

1. لاک ڈاؤن دو انگریزی الفاظ لاک ڈاؤن کا امتزاج ہے اس کے اردو میں معنی تالابندی یا عرف عام میں کسی بھی علاقے میں نقل و حرکت پر پابندی ہوتی ہے ۔

2. معروف انگریزی ڈکشنری کے مطابق لاک ڈاؤن کی انگریزی اصطلاح پہلی بار 1973میں سامنے آئی جس کے بعد اس اصطلاح کا وقتا فوقتا استعمال ہوتا رہا.

3. عام طور پر یہ اصطلاح ریاستی اداروں نے حکومت کی جانب سے ہنگامی اقدامات کے پیش نظر اٹھائے گئے اقدامات کے دوران استعمال کی جاتی ہے ہے.

4. لاؤنگا بھی صورت حال ہے آپ گھر سے باہر نہیں نکل سکتے یہ بھی ضروری نہیں کہ آپ گھر پر ہو یعنی آپ کہیں بھی ہو اس کے لگنے کے بعد آپ کہیں نہیں نکل سکتے.

5. جب لاک ڈاؤن بڑی سطح پر ہوتا ہے تو کرفیو کی شکل اختیار کر لیتا ہے ۔

6. لاک ڈاؤن کے اثرات بہت گہرے ہوتے ہیں کیونکہ یہ کسی بھی ملک کی معیشت پر اثرانداز ہوتا ہے جب ہم کام پر جاتے ہیں جب ہی ملک آگے بڑھتا ہے جب تمام فیکٹریاں بند ہونگی تو ترقی بھی رک جاتی ہے۔

7. لاک ڈاؤن ملک کی شرح نمو کو کم کرتا ہے یہ کسی کے لیے اچھا نہیں ہم بہت پیچھے جا سکتے ہیں لیکن زندگی سے آگے بڑھ کر کچھ نہیں یہ اقدام انسانوں کی بہتری کے لیے اٹھایا جاتا ہے ۔

8۔لاک ڈاؤن کی صورت حال میں پوری دنیا میں تعلیمی ادارے کاروباری ادارے کمپنیاں عوامی مقامات سینماءگھر ریسٹورینٹ اور یہاں تک کہ مذہبی عبادت گاہیں بھی بالکل بند کر دی جاتی ہیں۔

9. جن ممالک میں وبائی ہنگامی صورتحال میں میں ٹرانسپورٹ اسکول اور کاروباری اداروں کو بند کرکے لوگوں کو گھروں تک محدود کیا ان ممالک میں اب تک اچھے نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

10. عالمی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی کم ہونے کے باعث ہزاروں افراد کی زندگی محفوظ رہی۔

Lock down Urdu essay Lock down Urdu essay Reviewed by Urdu Essay for All on فروری 04, 2022 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.